ٹیسٹ کرکٹ ٹیم، دو نئے چہرے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لئے پندرہ رکنی پاکستانی ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے جس کے چیئرمین سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم باری ہیں سہ فریقی ون ڈے سیریز کی ٹیم میں پانچ تبدیلیاں کی ہیں سلمان بٹ، بازید خان، مصباح الحق، شاہد آفریدی اور راؤ افتخار ڈراپ کردیئے گئے ہیں۔ ان کی جگہ عمران فرحت، عاصم کمال، دانش کنیریا، ریاض آفریدی اور ذوالقرنین حیدر اسکواڈ میں شامل کئے گئے ہیں۔ پشاور سے تعلق رکھنے والے انیس سالہ تیزبولر ریاض آفریدی اور اٹھارہ سالہ وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر پہلی مرتبہ پاکستانی سینئر ٹیم کے لیے چنے گئے ہیں۔ یہ دونوں کھلاڑی جونیئرعالمی کپ میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ سلیکٹرز نے اوسط درجے کی کارکردگی اور فٹنس پرابلم کے باوجود معین خان کو ان کے تجربے کی بنیاد پر ٹیم میں برقرار رکھا ہے لیکن ساتھ ہی ذوالقرنین حیدر کو بھی دوسرے وکٹ کیپر کے طور پر شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمران فرحت جنہیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا ٹیسٹ میچوں میں اپنی عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ انہوں نے اس سال بھارت کے خلاف لاہور ٹیسٹ میں سنچری اسکور کی تھی اسی طرح ٹیسٹ کرکٹ میں متاثرکن بیٹنگ کرنے والے عاصم کمال اور لیگ اسپنر دانش کنیریا کی ٹیم میں شمولیت بھی غیرمتوقع نہیں۔ پندرہ رکنی پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ انضمام الحق ( کپتان) عمران فرحت، یاسرحمید، شعیب ملک، یوسف یوحنا، عاصم کمال، عبدالرزاق، معین خان، شعیب اختر، محمد سمیع، رانا نویدالحسن، ریاض آفریدی، دانش کنیریا، یونس خان اور ذوالقرنین حیدر۔ پاکستان اورسری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ20 اکتوبر سے فیصل آباد میں شروع ہورہا ہے سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 28 اکتوبر سے کراچی میں کھیلاجائے |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||