BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 13 October, 2004, 07:07 GMT 12:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان سری لنکا لیگ میچ

یاسر حمید اور شعیب ملک
پاکستان کو اچھی اوپننگ پارٹنرشپ کی تلاش
پاکستان میں ہونے والی سہ فریقی ون ڈے سیریز کا آخری لیگ میچ جمعرات کو پاکستان اور سری لنکا کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔

دونوں ٹیمیں اس میچ کو ہفتہ کو ہونے والے فائنل کی ریہرسل کے طور پر استعمال کریں گی۔

انضمام الحق کا کہنا ہے جمعرات کے میچ کو آسان نہیں سمجھیں گے اور ہر صورت میں اس کو جیتنے کی کوشش کریں گے۔

سری لنکا کے کوچ جان ڈائسن کا کہنا ہے کہ ان کی نظریں ہفتے کو ہونے والے فائنل پر مرکوز ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں سیریز کی تیسری ٹیم زمبابوے کی کمزوری سے فائدہ اٹھاتے ہوئے فائنل میں جگہ بناچکی ہیں۔

پاکستان نے سیریز میں اب تک تینوں میچز جیتے ہیں جن میں کراچی میں سری لنکا کےخلاف آٹھ وکٹوں سے کامیابی بھی شامل ہے۔

انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ماضی میں پاکستانی ٹیم ابتدائی میچ جیتنے کے بعد شکست سے دوچار ہوتی رہی ہے لہذا ان کی کوشش ہوگی کہ اس سیریز میں تین میچز جیتنے کے تسلسل کو برقرار رکھا جائے۔ ا

نہیں اپنے اوپنرز کی کارکردگی سے تشویش ہے اور وہ واضح نہیں ہیں کہ وہ ریگولر اوپنرز سے یہ میچ کھیلیں یا لوئر آرڈر میں سے کسی سے اوپننگ کرائیں۔

انضمام الحق نے شعیب اختر سے نئی گیند نہ کرائے جانے کے بارے میں کہا کہ ہر کھلاڑی کو وہیں استعمال کیا جانا چاہئے جہاں ٹیم کو اس کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شعیب اختر اسٹرائیک بولر ہیں، ان سے شروع کے اوور کرانے کی صورت میں بعد میں رنز روکنا مشکل ہوجاتا ہے۔

وکٹ کیپر معین خان کے بارے میں انضمام الحق کا کہنا ہے کہ وہ مکمل فٹ ہوگئے ہیں اور جمعرات کا میچ کھیلیں گے کیونکہ وہ ریگولر وکٹ کیپر کو ترجیح دیتے ہیں۔ معین خان کی بیماری کی وجہ سے یونس خان نے دو میچوں میں وکٹ کیپنگ کی تھی۔

کوچ جان ڈائسن کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم بہت خطرناک ہے۔ کراچی میں اس کے بولرز نے اننگز کے درمیانی حصے میں عمدہ بولنگ کرتے ہوئے صورتحال بدل دی جس کا وہ اس بار توڑ کریں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد