زمبابوے104 رنز پر آؤٹ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
زمبابوے کی کرکٹ ٹیم سری لنکا کے خلاف راولپنڈی میں سہ فریقی ون ڈے میچ میں صرف 104 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ زمبابوے کے بیٹسمین کسی بھی موقع پر سری لنکن بولنگ کا اعتماد سے مقابلہ نہ کرسکے اور ان کی اننگز صرف33 اوورز میں سمٹ گئی۔ ماتسیکنیری نے سات چوکوں کی مدد سے37 رنز بنائے۔ زمبابوے کی آخری 9 وکٹیں صرف 50 رنز کا اضافہ کر سکیں۔ سری لنکا کی طرف سے لیگ اسپنر اپل چندنا نے پندرہ رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ فرویز ماہروف، دلہارا فرنینڈو اورچمندا واس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ زمبابوے کا اس سیریز میں یہ تیسرا میچ ہے اس سے قبل اسے پاکستان کے ہاتھوں دونوں میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ اس کا آخری میچ سری لنکا کے ساتھ راولپنڈی میں پیر کو ہونا باقی ہے۔ سری لنکا کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ مرون اتاپتو( کپتان) سنتھ جے سوریا، سمن جیانتھا، مہیلا جے وردھنے، تلکارتنے دلشن، کمار سنگاکارا، اپل چندنا، چمندا واس، دلہارا فرنینڈو، نوآن سوئسا اور فرویزماہروف۔ میچ کے امپائرزپاکستان کے علیم ڈار اور آسٹریلیا کے سائمن ٹافل ہیں۔ میچ ریفری نیوزی لینڈ کے جیف کروو ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||