BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 06 October, 2004, 04:45 GMT 09:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان آرام سے جیت گیا
یوسف یوحنا
یوحنا نے ایک سو سات رن بنائے
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونے والے سہ فریقی ون ڈے سیریز کا میچ پاکستان نے آٹھ وکٹ سے جیت لیا ہے۔

سری لنکا نے نو وکٹ کے نقصان پر پچاس اوور میں دو سو بتیس رن بنائے تھے۔ پاکستان نے مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر انچاسویں اوور میں پورا کر لیا۔

پاکستان کی اننگز کی خاص بات یوسف یوحنا اور شعیب ملک کی شاندار شراکت تھی۔ یوحنا نے ایک سو سات اور شعیب ملک نے چھیاسی رن بنائے۔

پاکستان کی طرف سے سلمان بٹ اور یاسر حمید نے بیٹنگ کا آغاز کیا۔ دونوں اوپنر تینتیس کے سکور پر آؤٹ ہوگئے تھے۔

سری لنکا کی طرف سے جے سوریا نے سب سے زیادہ ترپن رن بنائے۔ کپتان مرون اتاپتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

سری لنکا کو شروع میں ہی نقصان اٹھانا پڑا۔ ان کے اوپنر گونا وردنے نویدالحسن رانا کی پہلی ہی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

اس کے بعد جے سوریا اور اتاپتو نے ٹیم کو سہارا دیا۔ اتاپتو نے چھیالیس رن بنائے۔ اتاپتو، جے ور دھنے اور تلکرتنے دلشن کو شعیب ملک نے آؤٹ کیا۔ محمد سمیع نے دو وکٹ لیں۔

پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ انضمام الحق( کپتان ) یاسرحمید، سلمان بٹ، شعیب ملک، یوسف یوحنا، یونس خان، عبدالرزاق، شعیب اختر، شاہد آفریدی، محمد سمیع اور رانا نویدالحسن۔

سری لنکن اسکواڈ میں یہ کھلاڑی شامل ہیں۔مرون اتاپتو( کپتان) سنتھ جے سوریا، مہیلا جے وردھنے، کمارسنگاکارا، تلکارتنے دلشن ، اوشکا گوناوردھنے،فرویز ماہروف،چمندا واس، اپل چندنا، نوآن سوئسا،کوشل لوکوآراچی۔

میچ کے امپائرز اسد رؤف اور مارک بینسن جبکہ میچ ریفری نیوزی لینڈ کے جیف کرو ہیں۔

سہ فریقی ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچزمیں پاکستان نے زمبابوے کو شکست دی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد