BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 30 September, 2004, 04:54 GMT 09:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مایوس کن آغاز، شاندار اختتام

یاسر حمید
ٹاٹنڈا ٹیبو کی ٹیم کو مشکل ہدف کا سامنا
پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے ملتان میں سہ فریقی سیریز کے پہلے میچ میں مایوس کن ابتدا پر قابو پانے کے بعد زمبابوے کو144 رنز سے شکست دیدی۔

زمبابوے کی ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں یہ مسلسل گیارہویں شکست ہے۔

ٹاپ آرڈر بیٹنگ کی ناکامی کے بعد عبدالرزاق انضمام الحق اور شاہد آفریدی کی شاندار بیٹنگ کے نتیجے میں پاکستانی ٹیم سات وکٹوں کے نقصان پر292 رنز بنانے میں کامیاب ہوگئی جبکہ ایک مرحلے پر اس کی چار وکٹیں36 رنز پر گرچکی تھیں۔ جواب میں زمبابوے کی ٹیم 148 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

میچ کی خاص بات عبدالرزاق کی ون ڈے انٹرنیشنل میں دوسری سنچری تھی انہوں نے پانچ چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 107 رنز اسکور کئے۔

میچ کا آغاز پاکستانی ٹیم کے لیے مایوس کن تھا ٹاس جیتنے کے بعد پہلی ہی گیند پر پنینگارا نے یاسرحمید کو صفر پر وکٹ کیپر کپتان ٹائبو کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔

ون ڈاؤن پوزیشن پر شعیب ملک ایک بارپھر ناکام رہے اور صرف ایک رن بناکر ہونڈو کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ ہونڈو نے یوسف یوحنا کو بھی ایک رن پر ٹائبو کے ہاتھوں کیچ کرادیا۔

انضمام الحق اور پہلا ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے والے بازید خان نے اس مشکل صورتحال میں اسکور کو36 تک پہنچایا لیکن بازید خان12 رنز بناکر پنینگارا کی گیند پر ٹائبو کو کیچ دے بیٹھے۔

بازیدخان پہلے پاکستانی اور دنیائے کرکٹ کے چھٹے کھلاڑی ہیں جن کے والد نے بھی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلی ہے۔

انضمام الحق اور عبدالرزاق نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں95 رنز بناکر صورتحال بہتر بنائی۔ اس مرحلے پر انضمام الحق73 رنز کی شاندار اننگز کھیل کراتسیا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ لیکن ان کے بعد عبدالرزاق اور شاہد آفریدی نے انتہائی جارحانہ بیٹنگ سے زمبابوے کی بولنگ کو بے بسی کی تصویر بنادیا جو ایک مرحلے پر پاکستانی بیٹنگ پر مکمل حاوی ہوچکی تھی۔

عبدالرزاق نے اپنی اننگز میں پانچ چوکے اور پانچ چھکے لگائے۔ شاہد آفریدی نے بھی مہمان بولنگ پر غصہ دل کھول کر اتارا اور چار چھکوں اور پان چوکوں کی مدد سے صرف 26 گیندوں پر58 رنز اسکور کیے۔ آفریدی اورعبدالرزاق کے درمیان ساتویں وکٹ کی شراکت میں 107 رن بنے جو پاکستان کی زمبابوے کے خلاف ساتویں وکٹ کی ریکارڈ شراکت ہے اس سے قبل وسیم اکرم اور وقار یونس نے97-1996ء میں شارجہ میں53 رنز بنائے تھے۔

زمبابوے کی ٹیم کے لیے پاکستان کا اسکور ہمالیہ ثابت ہوا اور وہ اسی میں گم ہوگئی۔رانا نوید الحسن نے اپنے دوسرے ہی اوور میں متسیکنیری کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔ شعیب اختر نے اگلے اوور میں برینڈن ٹیلرکو پانچ رنز پر ایل بی ڈبلیو کردیا۔تیسری وکٹ کے لئے سمباڈا اور ڈیون ابراہیم کی56 رنز کی شراکت کا خاتمہ عبدالرزاق نے ڈیون ابراہیم کو 29رنز پر بولڈ کرکے کیا اور پھر81 کے اسکور پر راؤ افتخار نے مارک ورمولین کو بازیدخان کے ہاتھوں کیچ کراکر ون ڈے میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کی اس کے بعد اسپنرز شاہد آفریدی اور شعیب ملک ایکشن میں نظرآئے اور انہوں نے مہمان ٹیم کی بساط لپیٹ دی۔دونوں نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد