BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 08 October, 2004, 17:47 GMT 22:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
تجربات بہت ہوچکے: انضمام

انضمام الحق
انضمام الحق نے کہا ہے کہ نئے کھلاڑی توقعات پر پورے نہیں اترے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان انضمام الحق یہ تسلیم کرتے ہیں کہ حالیہ میچوں میں جن نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا وہ توقعات پر پورے نہیں اترے۔

انضمام الحق کو آئندہ ماہ آسٹریلیا کے دورے میں دنیا کی بہترین ٹیم کا سامنا کرنے کے زبردست چیلنج کا سامنا ہے جہاں پاکستانی ٹیم تین ٹیسٹ اور سہ فریقی ون ڈے سیریز کھیلے گی لیکن انضمام الحق کو ایک مضبوط ٹیم کی تشکیل میں مشکل کا سامنا ہے۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہتے ہیں تجربات زیادہ ہوگئے ہیں لیکن جن کھلاڑیوں نے عمدہ کارکردگی دکھائی تھی انہیں موقع دینا بھی ضروری تھا اور یہ سب کچھ آسٹریلیا کے دورے کے لیے کیا جارہا ہے تاہم نتائج اچھے سامنے نہیں آئے اب ایک ٹیم کو کھیلنا چاہیے اور بھرپور قوت کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے۔

انضمام الحق نے اعتراف کیا کہ اوپنتگ کا مسئلہ حل نہیں ہورہا ہے۔ ساتھ ہی وہ معین خان کی بیماری سے بھی پریشان ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اسی لیے یونس خان سے وکٹ کیپنگ کرائی گئی ہے لیکن اگر معین خان سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز تک فٹ نہیں ہوتے تو پھر کسی دوسرے وکٹ کیپر کو موقع دیا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم کے کپتان سے جب یہ پوچھا گیا کہ اس صورت میں آپ مزید تجربے کریں گے یا تجربہ کار وکٹ کیپر کو ٹیم میں شامل کرینگے جیسا کہ راشد لطیف بھی موجود ہیں تو انضمام الحق نے راشد لطیف کے بارے میں کوئی بات کہنے کے بجائے یہ کہا کہ تجربات نہیں ہوں گے ہمارے پاس دو وکٹ کیپر کامران اکمل اور ذوالقرنین موجود ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد