زمبابوے، سری لنکا میچ بارش کی نذر | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
راولپنڈی میں ہونے والے پاکٹل کپ کے سلسلے میں سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جانے والا دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی میچ بارش کی نذر ہو جانے سے سری لنکا فائنل میں پہنچ گیا ہے جہاں اس کا مقابلہ پاکستان سے ہو گا۔ زمبابوے اسی صورت میں اس سہ فریقی سیریز سے باہر نہیں ہو گا اگر وہ پیر کو ہونے والے دوسرے میچ میں سری لنکا کو شکست دے دیتا ہے۔ اتوار کو ہونے والی طوفانی بارش کے باعث گراؤنڈ میں پانی جمع ہو گیا اور عملہ اسے خشک کرنے میں مصروف رہا۔ میچ کے آسٹریلوی اور پاکستانی ایمپائر سائمن ٹوفل اور علیم ڈار پچ کا معائنہ کریں گے۔ سنیچر کو ہونے والے میچ میں سری لنکا نے زمبابوے کو سات وکٹ سے شکست دے دی تھی اور اگر سری لنکا دوسرا میچ بھی جیت جاتا ہے تو اس کا مقابلہ فائنل میں پاکستانی ٹیم سے ہو گا۔ زمبابوے اب تک اپنے تینوں میچ ہار چکا ہے اور کسی ایک میچ میں شاندار جیت ہی اس کے لیے امید کی کرن ثابت ہو سکتی ہے۔ سنیچر کے میچ میں زمبابوے کے کپتان ٹائبو کے کندھے میں چوٹ آ گئی تھی لیکن انہوں نے کہا تھا کہ وہ پیر کے میچ کے لیے پوری طرح فِٹ ہو جائیں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||