عبدالرشید شکُور بی بی سی اردو ڈاٹ کام، راولپنڈی |  |
سہ فریقی ون ڈے سیریز کے سلسلے میں زمبابوے اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کا ٹاس سری لنکا نے جیتا ہے اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ سری لنکا کی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ مرون اتاپتو( کپتان) سنتھ جے سوریا، سمن جیانتھا، مہیلا جے وردھنے، تلکارتنے دلشن، کمار سنگاکارا، اپل چندنا، چمندا واس، دلہارا فرنینڈو، نوآن سوئسا اور فرویزماہروف۔ زمبابوے کی ٹیم کے کھلاڑی یہ ہیں۔ٹاٹنڈا ٹائبو( کپتان) برینڈن ٹیلر، ماتسیکنیری، سبانڈا،ڈیون ابراہیم، مارک ورمولین، چگمبرا، این کالا، پنینگارا، اوتسیا اور رینسفرڈ۔ میچ کے امپائرزپاکستان کے علیم ڈار اور آسٹریلیا کے سائمن ٹافل ہیں۔ میچ ریفری نیوزی لینڈ کے جیف کروو ہیں۔
| |   | | اسی بارے میں | | |  | |
 | | تازہ ترین خبریں | |
|