شیفرڈ ایمپائر نہیں ہونگے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
مشہور ایمپائر ڈیوڈ شیفرڈ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے میچوں میں ایمپائرنگ نہیں کریں گے۔ کرکٹ حکام کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں فیصلہ ہالینڈ میں ہونے والے حالیہ ٹرائی سیریز میں ان پر تنقید سے پہلے کیا گیا تھا۔ ٹرائی سیریز میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے فائنل میں دو متنازع فیصلوں کے بعد پاکستان کے چیف سلیکٹر وسیم باری نے مطالبہ کیا کہ تریسٹھ سالہ شیفرڈ کو ریٹائر ہو جانا چاہیے۔ مگر آئی سی سی کے ترجمان نے کہا ’آئی سی سی ایمپائروں کی کارکردگی سے خوب واقف ہے اور ان کا چناؤ کئی سخت مراحل کے بعد کیا جاتا ہے۔‘ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 10 ستمبر سے شروع ہو رہی ہے۔ اس ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے کے بارہ میچوں میں آئی سی سی پینل کے تمام ارکان تھرڈ ایمپائر کی حیثیت سے فیلڈ میں موجود ہونگے۔ ا ن کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے بلی ڈوکٹرو اور انگلینڈ کے جرمی لائیڈ بھی پینل کے ارکان کی مدد کے لیے وہاں موجود ہوں گے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||