BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 28 August, 2004, 10:08 GMT 15:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آسٹریلیا جیت گیا
یوسف یوحنا
یوحنا نے سب سے زیادہ رنز بنائے
ہالینڈ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سہ فریقی ٹورنامنٹ کے فائنل میں سترہ رنز سے ہرا دیا۔

پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کے سات وکٹ پر ایک سو بانوے کے جواب میں سینتالیس اووروں اور ایک گیند پر ایک سو پچھتر رنزبنا کر آؤٹ ہو گئی۔

آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی طرف سے میتھیو ہیڈن اور بریڈ ہادن نے اننگز کا آغاز کیا۔

پاکستان کی طرف سے سمیع اور شبیر نے بالنگ کا آغاز کیا اور دنوں بالروں نے نپی تلی بالنگ کی اور آسٹریلیا کے بلے باز کھل کر رن نہ بنا سکے۔

اکیس کے سکور پر ہی اوپنر ہادن دس رنز بنانے کے بعد محمد سمیع کی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔

ہادن کے آؤٹ ہونے کے بعد رکی پونٹگ بیٹنگ کرنے آئے لیکن وہ بھی پچیس رنز بنانے کے بعد عبدالرزاق کی گیند پر عمران فرحت کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

میچ کے سینتیسویں اوور میں شعیب اختر نے آسٹریلیا کی طرف سے سب سے زیادہ سکور بنانے والے میتھیو ہیڈن کو 59 کے سکور پر آؤٹ کر دیا۔ ان کا کیچ عبدالرزاق نے لیا۔

آسٹریلیا کا چوتھا وکٹ 183 کے سکور پر گرا جب لیہمن شبیر احمد کی گیند پر معین خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 40 رنز بنائے۔

میچ کے پچاسویں اوور میں شعیب اختر کی گیند پر سائمنڈز بھی 36 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

میچ گزشتہ رات ہونے والی بارش کی وجہ سے نوے منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا تھا لیکن میچ کے اوورز میں کوئی کمی نہیں کی گئی۔

پاکستان کی طرف سے اننگز کا آغاز عمران فرحت اور یاسر حمید نے کیا اور گیارہ اوور میں صرف چوبیس کے سکور پر یاسر حمید آوٹ ہو گئے۔ یاسر حمید کے آوٹ ہونے کے بعد شعیب ملک کھیلنے آئے۔

سینتالیس کے سکور پر سِمنڈ نے عمران فرحت کو آؤٹ کر دیا۔ ان کی جگہ انضمام الحق کھیلنے کے لیے آئے لیکن وہ بھی جلد ہی سمنڈ کی گیند پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

تیسویں اوور میں پاکستان کے دو کھلاڑی، شعیب ملک اور شاہد آفریدی، رن آوٹ ہو گئے۔ شعیب ملک چھتیس کے سکور پر رن آؤٹ ہوئے۔

یوسف یوحنا نے پاکستان کی طرف سےسب سے زیادہ چھتیس رنز بنائے۔ عبدالرزاق چھبیس کے سکور پر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی طرف سے اینڈی سمنڈز اور ڈیرل لیہمن نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور مائیکل کاسپرووچ کی جگہ جیسن گلیسپی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان نے بھی صرف ایک ہی تبدیلی کی ہے اور یونس خان کی جگہ عمران فرحت ٹیم میں آ گئے ہیں۔

پاکستان کی ٹیم: یاسر حمید، شاہد آفریدی، شعیب ملک، انضمام الحق (کپتان)، یوسف یوحنا، عبدالرزاق، عمران فرحت، معین خان (وکٹ کیپر)، محمد سمیع، شعیب اختر، شبیر احمد۔

آسٹریلیا کی ٹیم: میتھیو ہیڈن، بریڈ ہادن، رکی پونٹنگ، ڈیمئن مارٹن، اینڈریو سائمنڈز، ڈیرن لیہمن، مائیکل کلارک، بریڈ ہوگ، بریٹ لی، گلین میکگرا، جے این گلیسپی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد