BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 23 August, 2004, 13:20 GMT 18:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
انڈیا، آسٹریلیا میچ برابری پر ختم
ہالینڈ کرکٹ
آسٹریلیا اور انڈیا کے ماببین میچ بارش کی وجہ سے دیر سے شروع ہوا تھا
ہالینڈ میں آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان کھیلا جانے والا ون ڈے میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا ہے اور دونوں ٹیموں کو تین تین پوائنٹس دیے گئے ہیں۔

آسٹریلیانے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔تا ہم بارش کی وجہ سے میچ پہلے ہی دیر سے شروع ہوا تھا جس کی وجہ سے میچ کو بتیس بتیس اورز تک محدود کر دیا تھا۔

آسٹریلیا نے اپنی اننگز میں 31.4 اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر ایک سو پچھہتر رنز بنائے تھے۔ آسٹریلیا کے اوورز ختم ہونے سے پہلے ہی میچ ختم کر دیا گیا۔ امپائرز کا خیال تھا کہ انڈیا کی اننگز کے لیے وقت نہیں ہوگا۔

آسٹریلیا ک طرف سے کلارک نے سب سے زیادہ سکور کیا انہوں نے 42 رنز بنائے۔ دوسرے اہم بیٹسمین ہیڈن تھے جنہوں نے 29 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ پونٹنگ نے 26 رنز بنائے۔

انڈیا کی طرف سے سہواگ، پٹھان اور نہرا نے دو دو ووکٹیں حاصل کیں۔

اس میچ کے لیے انڈیا نے اپنی ٹیم میں ایک تبدیلی کی تھی اور زخمی اجیت اگرکار کی جگہ اشیش نہرا کو ٹیم میں شامل کیا تھا۔

اب بھارت کے فائنل میں جانے کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔

اگلا میچ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 25 اگست کو کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا: میتھو ہیڈن، ہاڈن، رِکی پونٹنگ، مارٹن، لیہمن، کلارک، اینڈریو سیمنڈ، ہاگ، بریتھ لی، کیسپروچ اور میگراتھ۔

انڈیا: سہواگ، گنگولی، لکشمن، ڈ راوڈ، یوراج سنگھ، محمد کیف، روہن گواسکر، عرفان پٹھان، بالا جی، کمبلے اور اشیش نہرا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد