BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 21 August, 2004, 13:06 GMT 18:06 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان میچ جیت گیا
 شاہد آفریدی
شاہد آفریدی نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
ہالینڈ میں ہونے والے سہ فریقی ٹورنامنٹ میں پاکستان نے بھارت کوچیھاسٹھ رن سے ہرا دیا ہے ۔پاکستان کی جیت میں اس کے سپین بولروں شاہد آفریدی اور شیعب ملک نے نمایاں کردار ادا کیا۔

بھارت نے پاکستان کے 192 رن کے جواب میں ستائیس اووروں میں صرف ایک 127 رن بنا کر آوٹ ہو گئی۔ سچن ٹنڈولکر کہنی میں درد ہونے کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

بھارت کی طرف سے اننگز کا آغاز وریندر سہواگ اور کپتان سروو گنگولی نے کیا
پہلے آوٹ ہونے والے کھلاڑی وریندر سہواگ تھے جو پندرہ گیندوں پر سترہ رن بنا کر شبیر احمد کی گیند پر آوٹ ہو گئے ۔

کپتان سروو گنگولی پچیس رن بنا کر عبدالرزاق کی گیند پر آوٹ ہو ئے۔اس کے بعد نائب کپتان راہول ڈریوڈ کھیلنے آئے جو بغیر کوئی رن بنائے آوٹ ہو گئے۔ ان کو پاکستانی کپتان انضمام الحق نے رن آوٹ کیا۔

بھارتی نائب کپتان اور سب سے قابل بھروسہ کھلاڑی راہول ڈریوڈ کے آوٹ ہونے کے بعد پاکستان کے سپنر شاہد آفریدی اور شیعب ملک کھیل پر چھا گئے اور دونوں نے ملا کر سات وکٹیں حاصل کیں۔

وی وی لکشمن سینتیس رن بنا کر شیعب ملک کی گیند پر بولڈ ہو گئے ۔ یوراج سنگھ کو شاہد آفریدی نے اٹھارہ کے سکور پر ایل بی ڈبلیو آوٹ کر دیا ۔

نوجوان کھلاڑی روہن گواسکر بھی شیعب ملک کی گیند پر عبد الرزاق کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔ عرفان پٹھان ، اجیت اگارکر اور بالا جی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹہر سکے۔

اس سے پہلے پاکستان نے بھارت کے خلاف مقررہ 33 اوروں میں چھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 192 رن بنا کر بھارت کو جیتنے کے لیے 193 رن کا ٹارگٹ دیا تھا۔

میچ دیر سے شروع ہوا تھا اور منتظیمن نے میچ کو پچاس اورز سے گھٹا کر 33اورز پر محدود کر دیا تھا۔

بھارتی کپتان سروو گنگولی نے ٹاس جیت کر پاکستان کو کھیلنے کی دعوت دی تھی۔

تیسرے نمبر پر کھیلنے والے آل رونڈر شیعب ملک نے چھیاسٹھ رن بنا کر پاکستان کی طرف سے نمایاں سکورر رہے۔

عبدالرزاق اور معین خان نے مل کر کھیل کے آخری لمحات میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور سکور کو تیزی سے آگے بڑھایا۔

معین خان نے بیس گیندوں پر 27 رن بنائے اور عبد الرزاق نے 27 گیندوں پر 36 رن بنائے اور ناٹ آوٹ رہے۔

بھارتی میڈیم فاسٹ بولر بالا جی نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے۔ اجیت اگاکر اور انیل کمبلے نےایک ایک وکٹ لی ہے۔ یوسف یوحنا رن آوٹ ہوئے۔

پاکستان کی طرف سے شاہد آفریدی اور یاسر حمید نے بیٹنگ کا آغاز کیا تھا۔ لیکن شاہد آفریدی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹہر سکے اور انیسں رن بنا کر اجیت اگارکر کی گیند پر محمد کیف کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔

شاہد آفریدی نے کھیل کا آغاز اپنے روایتی انداز میں کیا اور پہلے ہی اوور میں نو رن سکور کیے ۔انہوں نے عرفان پٹھان کو میچ کا پہلا چھکا مارا۔

شاہد آفریدی چودہ گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے انیس رن بنا کر اجیت اگاگر کے ہاتھوں آوٹ ہوئے۔

شاہد آفریدی کے آوٹ ہونے کے شیعب ملک کھیلنے کے لیے آئے ۔ شیعب ملک نے بھی کھیل کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔

شاہد آفریدی کے بعد یاسر حمید نو رن بنا کر بالا جی کی گیند پر ڈریوڈ کے ہاتھوں آوٹ ہو گئے اور اس کے بعد انضمام کھیلنے کے لیے آئے لیکن وہ بھی زیادہ دی وکٹ پر ٹہر نہیں سکے اور صرف ایک رن بنا کر بالا جی کی گیند پر ڈریوڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

کپتان انضمام الحق کے بعد نائب کپتان یوسف یوحنا کھیلنے آئے اور شیعب ملک کے ساتھ مل کر پاکستان کی اننگز کو سہارا دیا اور تیس رن بنا رن آوٹ ہو گئے ۔
یونس خان کوئی رن بنائے بغیر بالا جی کے ہاتھوں آوٹ ہو گئے۔

بھارت کے طرف باولنگ کا آغاز عرفان پٹھان نے کیا لیکن شاہد آفریدی اور شیعب ملک کی طرف جارحانہ بیٹنگ کی وجہ ان کو باولنگ سے جلدی ہی ہٹا لیا گیا۔ انہوں نے مجموعی طور پر سات اوورں میں اٹھاون رن دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکے۔

اجیت اگارکر نے سات اوورں میں چالیس رن دے کر ایک وکٹ لی۔ بالاجی نے ہندوستان کی طرف سے بہترین باولنگ کی اور سات اووروں میں صرف ستائیس رن دے تین وکٹیں حاصل کیں۔

کپتان سروو گنگولی نے چھ اووروں میں تینتیس رن دیے اور کوئی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔انیل کمبلے نے چھ اووروں میں بتیس رن دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے یاسر حمید، شاہد آفریدی، شیعب ملک، انضمام الحق، یوسف یوحنا، یونس خان، عبدالرزاق ، معین خان، محمد سمیع، شیعب اختر اور شبیر احمد۔

بھارت کی ٹیم۔ وریندر سہواگ، سورو گنگولی، راہول ڈریوڈ، وی وی لکشمن ، محمد کیف، یوراج سنگھ ، روہن گواسکر، اجیت اگاکر، عرفان پٹھان، بالا جی ، اور انیل کمبلے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد