انگلینڈ کی مسلسل ساتویں کامیابی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم نے لارڈز کے کرکٹ کے میدان پر آخری ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز کو دس وکٹوں سے شکست دے کر ویسٹ انڈیز کو سریز میں ’وائٹ واش‘ کردیا ہے۔ آخری ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز نے شدید مزاحمت کی جس میں کرس گیل نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں دسویں تیز ترین سنچری بھی بنائی لیکن وہ بھی ویسٹ انڈیز کو شکست سے نہ بچا سکی اور پوری ٹیم تین سو اٹھارہ رن بنا کر آوٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی نپی تلی بالنگ کے خلاف ویسٹ انڈیز شکست سے بچنے میں ناکام رہے بلکہ وہ اننگز کی شکست سے بچے میں کامیاب ہو گئے۔ کرکٹ کی تاریخ میں انگلینڈ نے پچہتر سال میں پہلی مرتبہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ساتویں مسلسل کامیابی حاصل کی ہے۔ انگلینڈ کے تیز رفتار بالر جیمز اینڈرسن جو کہ گزشتہ کئی میچوں میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے اس میچ میں برائن لارا اور کرس گیلز کو آؤٹ کرنے میں کامیاب رہے۔ سٹیو ہارمیسن نے اس سیریز میں سترہ وکٹیں حاصل کیں اور اس میچ میں انہوں نے ایک سو اکیس رن دے کر نو وکٹ حاصل کئیں۔ ویسٹ انڈیز نے پہلی انگز میں ایک سو باؤن رن بنائے تھے جس کے جواب میں انگلینڈ نے چار سو ستر رن بنائے۔ دوسری اننگز میں ویسٹ انڈیز تین سو اٹھارہ رن بناسکی اور میچ جیتنے کے لیے انگلینڈ کو صرف ایک رن بنانے کی ضرورت تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||