لارا کے دس ہزار رنز مکمل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ویسٹ انڈیز کے کیپٹن برائن لارا نے ٹیسٹ میچوں میں دس ہزار رنز بنا کر دنیائے کرکٹ میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ اولڈ ٹریفرڈ میں انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن بیٹنگ کرتے ہوئے انہوں دس ہزار رنز پورے کیے۔ پینتیس سالہ لارا کرکٹ کی تاریخ میں چوتھے کھلاڑی ہیں جنہوں نے اتنے رنز بنائے ہیں۔ ان سے پہلے آسٹریلیا کے ایلن بارڈر، سٹیو وا اور بھارت کے سنیل گواسکر بھی دس ہزار رنز بنا کر چکے ہیں۔ مگر لارا نے یہ کامیابی سب سے تیز رفتاری میں حاصل کی ہے۔ ان کے دس ہزار رنز ایک سو گیارہ میچوں میں بنے۔ تینوں اب کرکٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں۔ کامیابی حاصل کرنے کے چند ہی لمحوں بعد وہ اینڈریو فلنٹوف کی گیند پر آوٹ ہوگئے۔ لارا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ( 400 ناٹ آوٹ) رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||