BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 25 August, 2004, 12:54 GMT 17:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عمر گُل ایک سال کے لیے ان فِٹ

عُمرگل
فاسٹ بولر عمرگل کمر کی تکلیف کے سبب ایک سال تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔

یہ بات جنوبی افریقی ڈاکٹروں کی رپورٹ میں سامنے آئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹرینر مرے اسٹیونسن اورفزیو ڈیرن لفسن کے مشورے پر عمر گل کو علاج کے لئے کیپ ٹاؤن بھیجا تھا۔

ماہرین نے پی سی بی کو بتایا ہے کہ عمر گل کی اسپائن میں تین اسٹریس فریکچر ہیں اور وہ کم ازکم ایک سال تک کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ چھ ماہ بعد ان کی کمر کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔

عمرگل کمر کی تکلیف کے باوجود کرکٹ کھیلتے رہے تھے جو بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے دوران شدت اختیار کرگئی تھی۔

عمرگل نے لاہور ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کر کے پانچ وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن اسی دوران خود ان کی کمر کی تکلیف میں اضافہ ہوگیا جو ان کے مستقبل کے لئے خطرہ بن گئی ہے۔

عمر گل نے پاکستان کی طرف سے پانچ ٹیسٹ کھیلے ہیں جن میں انہوں نے پچیس اور پندرہ ایک روزہ میچوں انیس وکٹیں حاصل کی ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد