پاکستان لے ڈوبا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کرکٹ کے ایک مداح کو پاکستان پر شرط لگانے کا خمیازہ 50,000 پاؤنڈ کی شرط ہار کر بھگتنا پڑا۔ نہ صرف وہ شرط ہارے بلکہ اتنی بڑی رقم اکٹھی کرنے کے لئے انہیں اپنے گھر کو ریمورٹگیج کرنا پڑا۔ اصل میں یہ ہے کرکٹ۔ ہوا یوں کہ برطانیہ میں پاکستان ٹیم کے ایک مداح اپنے ایک دوست کے سامنے پاکستان ٹیم کی بڑی تعریف کرتے رہتے تھے۔ ان کے دوست جسے کرکٹ کی الف ب تک کا نہیں پتہ تھا تنگ آ کر کہا کہ اگر ایسی بات ہے تو پاکستان ٹیم پر شرط لگا لو۔ لیسٹر کے 44 سالہ جیک کاراٹیلا کہتے ہیں کہ ’میرے دوست نے اس بات پر میرے ساتھ ہاتھ ملایا اور ایک کنٹریکٹ پر دستحظ کیے کہ اگر وہ ہار گئے تو وہ مجھے 50,000 پاؤنڈ دیں گے اور اگر میں ہار گیا تو یہ رقم مجھے انہیں ادا کرنا پڑے گی‘۔ یہ معاہدے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں کئی لوگوں کی موجودگی میں رات کے کھانے پر طے پایا۔
کاراٹیلا نے کہا کہ انہوں نے کرکٹ سیریز نہیں دیکھی کیونکہ انہیں کرکٹ سے کوئی دلچسپی نہیں ہے لیکن جب بھارت نے پہلا میچ جیتا ’مجھے لگا کہ میں شرط جیت جاؤں گا‘۔ کاراٹیلا کو جیت کی رقم اس وقت ملی جب بھارت ٹیسٹ سیریز دو ایک سے جیت گیا۔ ون ڈے سیریز اس نے پہلے ہی جیت لی تھی۔ کاراٹیلا جو کہ دو بچوں کے باپ ہیں شرط سے جیتے ہوئے پیسے سے دبئی میں گھر لینا چاہتے ہیں اور اپنی فراری کار کو ٹھیک ٹھاک کروانا چاہتے ہیں۔ جب کاراٹیلا سے پوچھا گیا کہ آپ کو اپنے دوست سے اتنی بڑی رقم لیتے ہوئے ندامت یا شرم کا احساس تو نہیں ہو رہا تو انہوں نے کہا ’شرط بس شرط ہے‘۔ اور پاکستان ٹیم کے مداح تو بس اتنے خاموش ہو گئے ہیں کہ اپنا نام بھی ظاہر نہیں کرنا چاہتے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||