BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 05 April, 2004, 14:44 GMT 19:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
روٹھے ہوئے تماشائی

کھیل کے چند مداح
لاہور میں ٹکٹوں کی قیمت آدھی کرنے پر بھی تماشائی نہیں آئے
پاک بھارت کرکٹ کو اس کی مقناطیسی کشش کے سبب ایشیز سے بڑی کرکٹ قرار دیا جاتا ہے لیکن جب پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز پر نظرڈالتے ہیں تو تماشائیوں کی غیرمعمولی عدم دلچسپی دیکھ کر بڑی حیرت ہوتی ہے۔

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ون ڈے سیریز تمام تر سحر انگیزی لے اڑی ہے اور اب ٹیسٹ میچوں کے دوران میدان ویران پڑے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو رمیز راجہ اعتراف کرتے ہیں کہ پہلے ون ڈے سیریز ہوجانے سے اب ٹیسٹ میچوں میں شائقین کی دلچسپی برائے نام رہ گئی ہے۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے ٹیسٹ سیریز کا فیصلہ کیا تھا پھر بھارتی کرکٹ بورڈ کی ٹیسٹ پہلے کھیلنے کی بات کیوں مان لی؟ توانہوں نے کہا کہ بھارت میں ہونے والے عام انتخابات کی وجہ سے بھارتی کرکٹ بورڈ چاہتا تھا کہ ون ڈے سیریز پہلے کھیلی جائے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے لاہور ٹیسٹ میں شائقین کی توجہ حاصل کرنے کے لئے پہلے ہی ٹکٹوں کی قیمتیں نصف کردی تھیں لیکن اس کے باوجود قذافی اسٹیڈیم کے زیادہ تر اسٹینڈز خالی تھے۔ حالانکہ پندرہ سال کے طویل عرصے کے بعد اس میدان پر دونوں ٹیمیں ٹیسٹ میں مدمقابل ہیں۔

79- 1978ء میں جب بھارتی ٹیم سترہ سال کے وقفے کے بعد پاکستان آئی تھی تو یہی قذافی اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے ملتان ٹیسٹ میں شائقین کی عدم دلچسپی کا سبب ضرورت سے زیادہ سکیورٹی اور اسٹیڈیم کا شہر سے دور ہونا بتایا تھا۔ لیکن قذافی اسٹیڈیم کو دیکھ کرعام رائے یہ ہے کہ ون ڈے سیریز کے بعد پہلے ٹیسٹ میں بھی پاکستان کی شکست سے شائقین روٹھ گئے ہیں جنہیں صرف جیت ہی کے ذریعے منایا جا سکتا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد