BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 04 April, 2004, 20:54 GMT 01:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرکٹ شائقین کا انوکھا احتجاج

کرکٹ احتجاج
شائقین پاکستانی ٹیم کی شکست پر پہلے بھی ایسے مظاہرے کرتے رہے ہیں
پاکستان کرکٹ ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں بار بار شکست کے خلاف لاہور میں ایک ایسا انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں عام کرکٹ شائقین اور چند ہیجڑوں کے ساتھ ساتھ گدھےبھی شریک تھے۔

یہ مظاہرہ اتوار کی سہ پہر لاہور کے علاقہ سنت نگر کے نہرو پارک کے سامنے کیا گیا مظاہرین نے ہاتھوں میں مختلف پوسٹر اٹھا رکھے تھے جن پر احتجاجی نعرے درج تھے ۔

مظاہرہ میں شریک تین چار ہیجڑے دیگر سو سے زائد مظاہرین کے ہمراہ نعرے بازی کررہے تھے اور یوں معلوم ہوتا تھا کہ کھیل کے میدان میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر انہیں بھی شدید غم وغصہ ہے لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ غم وغصہ بھی ان کی پرفارمنس کا حصہ تھی اور انہیں اس کا معقول معاوضہ دیا گیا تھا۔

مظاہرے میں سات آٹھ گدھے اپنے مالکان کے ہمراہ موجود تھے۔ ویسے تو یہ تمام گدھے دن بھر وزن سے لدی ریڑھیاں کھنچتے ہیں لیکن کرکٹ میں پاکستان کی پے درپے شکست نے اتوار کا روز گدھوں اور ان کے مالکان کے لیے اس لحاظ سے ایک خوشگوار بنا دیا کہ اس روز نہ صرف انہیں کام کیے بغیر بھاری معاوضہ مل گیا بلکہ گدھوں کے کھانے کے لیے گھاس بھی مفت ملی۔

مظاہرہ کے منتظم کرکٹر ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک منظور مانی نے بتایا کہ انہوں نے فی گدھا پانچ سو روپے ادا کیے ہیں جبکہ ہیجڑوں کو بھی ان کی آمد کا معاوضہ دیا گیا ہے۔

ملک منظور مانی نے کہا کہ ہیجڑوں اور گدھوں کو اکٹھا کرنے کا مقصد لوگوں کی توجہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی مسلسل شکست کے اسباب کی طرف دلانا ہے اور کرکٹ ٹیم کو یہ پیغام دینا ہے کہ وہ ہر صورت قوم کو لاہور کا ٹسٹ جیت کر دکھائیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد