’تیسرا ٹیسٹ کھیلنا چاہتا ہوں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
زخمی ہو جانے والے انڈین کپتان سورو گنگولی نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پاکستان میں ہونے والے تیسرا ٹیسٹ میچ کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا ابھی بھی ان کی کمر میں بہت تکلیف ہے۔ گنگولی سپیشیلسٹ ڈاکٹر سے ملنے والے ہیں تاکہ یہ پتہ چلایا جا سکے کہ ان کی کمر کی حالت اب کیسی ہے۔ ’یہ پہلے سے بہتر ہے لیکن ابھی بھی کچھ کچھ درد ہوتا ہے۔ میں امید کرتا ہوں کہ مسئلہ نہ بڑھے اور میں تیسرا ٹیسٹ میچ کھیل سکوں۔‘ انہوں نے کہا کہ میں ’واقعی اس سیریز کا حصہ بننا چاہتا ہوں اور بہتر کھیلتی ہوئی ٹیم کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں‘۔ گنگولی کو لاہور میں ہونے والے آخری ون ڈے میچ کے دوران چوٹ لگی تھی اور انہیں سٹریچر پر ڈال کر گراؤنڈ سے باہر لایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ’یہ ایک زبردست احساس ہے کہ پندرہ سال بعد پاکستان آئیں، ایک روزہ سیریز جیتیں اور اب پہلا ٹیسٹ‘۔ انہوں نے کہا کہ ’ہم ایک صفر سے جیت رہے ہیں جو کہ ایک بڑا بونس ہے، لیکن اگر ہم لاہور کا ٹیسٹ جیت کر سیریز جیت جاتے ہیں تو یہ انڈین کرکٹ کے لئے ایک بڑی بات ہو گی‘۔ ایک روزہ میچوں کے سپیشلسٹ بیٹسمین محمد کیف کو بھی پیر سے شروع ہونے والے لاہور ٹیسٹ کے پندرہ رکنی سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||