BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 April, 2004, 05:44 GMT 10:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
برائن لارا کے چار سو
لارا
لارا 400 رنز بنانے والے واحد بلے باز
ویسٹ انڈیز کے سپر سٹار بیٹسمین برائن لارا انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں 400 رنز بنا کر دنیا کے پہلے بیٹسمین بن گئے ہیں جنہوں نے ٹیسٹ میچ کی ایک اننگز میں 400 رنز بنائے ہوں۔

اس سے قبل انہوں نے آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن کا 380 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

لارا نے 400 رنز ناٹ آؤٹ کے بعد اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 751 رنز بنائے ہیں۔ لارا کا ساتھ رڈلی جیکب نے دیا جو 107 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ترینیداد کے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے برائن لارا نے یہ ریکارڈ 582 گیندوں میں تینتالیس چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے بنایا۔

گزشتہ سال آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن نے برائن لارا کے ریکارڈ کو توڑتے ہوئے زمبابوے کے خلاف 380 رنز بنائے تھے۔

سب سے بڑی اننگز
برائن لارا 400 رنز ناٹ آؤٹ
ویسٹ انڈیز بمقابلہ انگلینڈ، اینٹیگوا 2003
میتھیو ہیڈن 380
آسٹریلیا بمقابلہ زمبابوے، پرتھ 2003
برائن لارا 375
ویسٹ انڈیز بمقابلہ انگلینڈ، اینٹیگوا 1994
گیری سوبرز 365 ناٹ آؤٹ
ویسٹ انڈیز بمقابلہ پاکستان، کنگسٹن 1957
لین ہٹن 364
انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا، دی اوول 1938
سنتھ جے سوریا 340
سری لنکا بمقابلہ انڈیا، کولمبو 1997

لارا نے انگلینڈ کے سپنر گیرتھ بیٹی کی گیند پر لانگ آف میں ایک چھکا لگا کر میتھیو ہیڈن کا ریکارڈ برابر کیا اور اس کے بعد فائن لیگ پر چوکا لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔

گزشتہ روز انٹیگا میں جس وقت انگلینڈ کے خلاف جاری سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو لارا 313 رنز پر کھیل رہے تھے۔

ان تین سو تیرہ رنز کے سکور سے انہوں نے خود اپنے لیے اور اپنے ملک کے لیے ایک نیا اعزاز حاصل کیا ہے۔

لارا اس سکور کے نتیجے میں دو بار ٹرپل سنچریاں یا تین سینکڑے بنانے والے ویسٹ انڈیز کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے ان تین سینکڑوں سے پہلی بار دو سنچریوں کا سر ڈان بریڈمین کا ستر سال سے قائم ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے سر بریڈمین نے بھی اپنی دوسری ٹرپل سنچری انگلینڈ کے خلاف ہیڈنگلے کے اسی گراؤنڈ پر بنائی تھی جہاں انہوں نے اپنی پہلی ٹرپل سنچری بنائی۔

لارا نے بھی اپنی پہلی ٹرپل سنچری انٹیگا میں اور انگلینڈ ہی خلاف کھیلتے ہوئے انیس سو چورانوے میں تین سو پچھتر رنز سے بنائی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں کھلاڑیوں سر بریڈمین اور لارا نے اپنی ترپل سنچریاں انگلینڈ ہی کے خلاف بنائی ہیں۔

اپنے پہلے تین سو رنز میں انہوں نے اپنے ہی ہم وطن گیری سوبرز کا ریکارڈ توڑا تھا۔

News image
سر بریڈمین دو بار تین سو رنز بنانے والے دنیا اور آسٹریلیا کے پہلے کھلاڑی جن کا ریکارڈ ستر سال تک قائم رہا

سوبرز ویسٹ انڈیز کے پہلے کھلاڑی تھے جنہوں نے تین سو پینسٹھ رن بنانے کا ریکارڈ قائم کیا تھا اور لطف کی بات یہ ہے کہ انہوں نے جس ٹیسٹ میں اور جس ٹیم یعنی پاکستان کے خلاف یہ ریکارڈ بنایا تھا اسی ٹیم کے ایک کھلاڑی حنیف محمد نے اسی ٹیسٹ میں تین سو سینتیس رنز بنا کر اپنے ملک کے لیے تین سینکڑے بنانے والے پہلے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کیا۔

حنیف محمد اور گیری سوبرز کے یہ ریکارڈ سکور انیس سو ستاون میں بنے۔

لارا نے اپنی پہلی ٹرپل سنچری بھی تین سو پچھتر رنز کے ساتھ اسی گراؤنڈ پر اور انگلینڈ ہی کے خلاف کھیلتے ہوئے بنائی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد