سیف گیمز میں بھارت کی برتری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سیف گیمز کے پانچویں دن بھی حسب معمول بھارتی کھلاڑی ہی چھائے رہے۔ تاہم آج انہیں سوئمنگ اور اتھلیٹکس میں سری لنکن اور پاکستانی کھلاڑیوں سے چيلنج کا سامنا رہا۔ تین اپریل کو سیف گیمز کے تیسرے دن کا سب سے اہم مقابلہ وولی بال کا فائنل میچ تھا جو روایتی حریف ممالک بھارت اور پاکستان کے درمیان لیاقت حمنیزیم ہال میں کھیلا گيا۔دس ہزار تماشائیوں کی گنجائش والا یہ ہال کافی حد تک بھرا تھا اور تماشائی پاکستان کے حق میں مسلسل نعرے لگا رہے تھے۔یہ منظر پاک بھارت ایک روزہ کرکٹ سیریز کے میچوں سے کچھ کم نہ تھا۔ بھارت نے پہلا سیٹ جیت لیا تاہم اگلے دونوں سیٹ پاکستان نے جیتے تاہم چوتھے اور پانچویں سیٹس میں بھارتی کھلاڑیوں نے کھیل پر اپنی گرفت مضبوط کر لی اور فتح کے ساتھ ایک اورگولڈ میڈل بھارت کو دلا دیا اس نتیجے سے ہال میں بڑی تعداد میں موجود پاکستانی تماشائیوں کو مایوسی ہوئی۔ تیراکی کے مردوں کے مقابلے آج اختتام پذیر ہوئے۔
سو میڑ بٹر فلائی میں سری لنکا کے کونراڈ انتھونی فرانسس نے گولڈ میڈل کے ساتھ نیا ریکارڈ بھی بنایا۔بنگلادیشی تیراک دوسرے نمبر پر رہے اوربھارتی تیراک کر برونز پر ہی اکتفا کرنا پڑا۔ سو میڑ بیک سٹروک میں بنگلادیشی تیراک نے بھارتی تیراک کو پیچھے چھوڑ دیا۔ البتہ سو میڑ فری سٹائل میں بھارتی تیراک سوجیت ٹی اے نے فتح جاصل کی سوجیت نے اس کے علاوہ بھی ٹیم اور انفرادی ملا کر چھ گولڈ میڈل حاصل کیے۔ اتھلیٹکس میں آج تین خواتین کے اور پانچ مردوں کے مقابلے ہوئے۔ آٹھ سو میڑ میں خواتین کی دوڑ کی بھارتی خاتون مادھوری سنگھ فاتح رہیں۔ڈسکس تھرو میں سب سے دور بھارتی اتھلیٹ سیمہ کا ڈسکس گرا۔ دو سو میڑ فائنل سری لنکا کی معروف اتھلیٹ سوزان تھیکا جیا سنگھے نے جیتا۔ دو سو میڑ فائنل میں بھی سری لنکا کے اتھلیٹ روہن نے ہی کامیابی حاصل کر کے گولڈ میڈل جیتا۔ ٹرپل جمپ میں بھارتی اتھلیٹ امر جیت نے پاکستانی اتھلیٹ ظفر سے زیادہ لمبی چھلانگ لگائی۔اور طلائی تمغہ حاصل کیا۔ ڈسکس تھرومیں سری لنکا نے طلائی پاکستان نے چاندی اور بھارت نے کانسی کے تمغے لیے۔ چار سو میڑ کی رکاوٹی دوڑ میں پاکستان کے اللہ دتہ نے اکاون اعشاریہ پندرہ سیکنڈ میں فاصلہ طے کر کے پاکستان کے لیے اتھلیٹکس میں گولڈ میڈل جیتا۔ نشانہ بازی میں بھی حسب معمول بھارتی نشانہ باز ہی چھائے رہے۔آج ہونے والے دو خواتین اور دو مردوں کے نشانہ بازی کے مقابلوں بھارتی نشانہ باز ہی فاتح رہے۔ پاکستان کے ویٹ لفٹر شجاع الدین نے پچاسی کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں فتح حاصل کی۔ چورانوے کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں پاکستان کے حسن اسلم نے طلائی تمغہ جیتا۔ آج تائی کوانڈو میں تین مقابلے ہوئے فلائی ویٹ کے فائنل میں بھارت کے سریندر نے پاکستان کے فہیم کو شکست دی۔ فن ویٹ میں بھی بھارتی کھلاڑی پورن نے پاکستانی کھلاڑی شہزاد احمد کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا۔ تائی کوانڈو کے خواتین کے فن ویٹ مین نیپالی خاتون نے بھوٹانی خاتون کو ہرایا۔اور اسطرح بھوٹان کو پہلا سلور میڈل تائکوانڈو میں ملا۔ ٹیبل ٹینس کے مکس ڈبل فائنل میں بھارتی ٹیم کا مقابلے بھارتی ٹیم ہی کے ساتھ تھالہذا یہ طلائی تمغہ بھی بھارت ہی کا ہوا۔ فٹ بال کے سیمی فائنل میں بھارت نے بھوٹان کو چار ایک سے شکست دی۔ فٹ بال کے دوسرے سیمی فائنل پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہوا۔ کبڈی کے دو میچ ہوئے پاکستان نے سری لنکا کو اور بھارت نے نیپال کو ہرایا۔ پاکستان بائیس سونے کے چاندی کے تینتیس اور کانسی کےتیئیس تمغوں سمیت کل اٹھہتر تمغے حاصل کر کے دوسری پوزیشن پر ہے۔ سری لنکا کل باون تمغے جیت کر تیسرے نمبر پر ہےجس میں سات سونے کے اٹھارہ چاندی کے اور ستائیس کانسی کے تمغے شامل ہیں۔ بنگلا دیش نے تین گولڈ گیارہ سلور اور پندرہ برونز میڈلز کے ساتھ اب تک انتیس میڈل لیے ہیں۔ نیپال کا نمبر پانچواں ہے جس کے سولہ میڈلز میں دو گولڈ تین سلور اور گیارہ برونز میڈلز شامل ہیں۔ پہلی بار سیف گیمز میں شرکت کرنے والا ملک افغانستان دو سلور اور سولہ برونز میڈلز کے ساتھ کل اٹھارہ میڈلز جیت کر چھٹے نمبر پر ہے۔ آج بھوٹان نے بھی اپنا زیرو توڑ ڈالا ہے۔اور تائ کوانڈو میں اس کی خاتون نے فن ویٹ میں سلور اور مین فن ویٹ میں برونز میڈل حاصل کیا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||