BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 20 March, 2004, 18:21 GMT 23:21 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بھارت: سیریز بچانے کا آخری موقع

لاہور میچ
بھارت کو عمدہ کارکردگی دکھانا ہوگی
اس وقت صورتحال یہ ہے کہ بھارت پہلے ہی ایک میچ کے خسارے میں ہے۔ لازمی بات ہے کہ بھارت یہ چاہے گا کہ یہ میچ جیتے۔ اگر بھارت یہ میچ نہیں جیتے گا تو سیریز کا رخ مکمل طور پر پاکستان کے حق میں ہو جائے گا۔

جیسا کہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ انیل کمبلے اور ہربھجن سنگھ کی بھارتی ٹیم کو بہت ضرورت ہے اور ان دونوں کو پاکستان نہ لے جانا بہت بڑی غلطی ہے۔ لیکن شاید انیل کمبلے اور ہربھجن سنگھ دونوں زخمی ہیں۔ لیکن حقیقت یہی ہے کہ ان دونوں کے بغیر بھارتی ٹیم پاکستان میں کبھی مکمل نہیں ہو سکتی۔

جہاں تک وکٹ کا تعلق ہے تو پاکستان اب کوئی خطرہ مول نہیں لے گا اور تیز بالرز کے لئے سازگار وکٹ نہیں بنائے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان پہلے ہی سے برتری حاصل کئے ہوئے ہے۔ تیز بالرز کے لئے سازگار وکٹ بنانے کی صورت میں پاکستان کو یہ خطرہ ہو گا کہ اس کے بیٹسمین جلدی نہ آؤٹ ہو جائیں۔ لہذا لاہور کے میچ کے لئے وکٹ بےجان ہو گی اور اس پر لمبے سکور ہوں گے۔

پاکستانی ٹیم اسوقت اتنا اچھا کھیل رہی ہے کہ اسے پہلے بیٹنگ کرنے یا نہ کرنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ لًیکن یہ ضرور ہے کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں پاکستانی ٹیم وکٹ کی صورتحال دیکھتے ہوئے پہلے بیٹنگ کرے گی۔

پاکستانی ٹیم میں کسی تبدیلی کی ضرورت نہیں کیونکہ یہ ایک ’وننگ کمبینیشن‘ ہے۔ پاکستانی ٹیم آخری دو میچ انہی لڑکوں کے ساتھ جیتی ہے۔ اسلئے میری خیال میں ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی اور یہی ٹیم کھیلے گی۔

 میچ کے لئے وکٹ بےجان ہو گی
ظہیر عباس

بھارت کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ گنگولی بیٹنگ میں ناکام جا رہے ہیں اور لکشمن نے بھی پچھلے میچ میں کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھائی۔ گنگولی گیند کو اپنے جسم سے بہت دور کھیل رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ بہت جلدی آؤٹ ہو رہے ہیں۔

لگتا ہے کہ گنگولی کو اپنے بالرز پر زیادہ اعتماد نہیں ہے۔ پچھلے دو میچوں میں جو بالرز کھیل رہے ہیں، ان کو پورے اوورز نہیں ملے۔ گنگولی جب کسی بالر کو کھلاتے ہیں تو انہیں اس بالر سے پورے اوورز بھی کروانا چاہئیں۔ اگر انہیں کسی کھلاڑی پر اعتماد نہیں ہے تو پھر اسے کھلانا ہی فضول ہے۔

لاہور میں شام کے وقت اوس پڑتی ہے۔ اگر اوس زیادہ پڑے گی تو گیند گیلا ہو جائے گا۔ گیند گیلا ہو کر بھاری ہو جائے گا اور نیچا رہے گا۔ میرے خیال میں ٹاس جیتنا بہت اہم ہے کیونکہ پہلے بیٹنگ کی صورت میں گیند ٹرو اور نیچرل آئے گا۔ جو بھی ٹاس جیتے گا وہ پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرے گا تاکہ اچھے موسمی حالات میں بیٹنگ کر سکے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد