’میں اور میری ٹیم بہت کول ہیں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارتی کرکٹ ٹیم تقریباً پندرہ برس بعد دس مارچ کو ا یک بار پھر کراچی میں پاکستانی ٹیم کے خلاف اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے گی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ جاوید میانداد ٹیم کی فارم کے بارے میں خاصے پر اعتماد دکھائی دیتے ہیں۔ میانداد سے جب ٹیم کی تیاری کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ٹیم کی تیاری میں کوئی کسر نہیں چھوڑی گئی ہے ۔ بی بی سی اردو سروس کے ساتھی رفعت جاوید سے بات کرتے ہوۓ میانداد نے کہا کہ دونوں ٹیموں کے پاس بیٹسمین بھی ہیں اور بالر بھی اور دونوں کو ہی آپس میں کھیلنا ہے۔ جب میانداد سے پوچھا گیا کہ انیس سو نواسی سے اگر بھارتی بالروں کی کارکردگی کا اب جائزہ لیا جاۓ تو صورتحال خاصی مختلف نظر آتی ہے کہ جب بھارتی بالر عرفان پٹھان کو تربیت ہی پاکستانی سابق کپتان اور فاسٹ بالر نے وسیم اکرم نے دی ہو۔
تو دوسری جانب انڈین ٹیم کے کپتان سورو گنگولی نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم پاکستانی باؤلروں کی ریورس سوئینگ کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہیں۔ گنگولی نے دہلی میں ایک اخباری کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی موجودہ ٹیم میں ایسا کوئی بالر نہیں جو دونوں طرف ریورس سوئینگ کرا سکے جیسا کہ وسیم اکرم کرواتے تھے۔ موجودہ بھارتی دورے پر مزید تبصرہ کرتے ہوۓ میانداد نے کہا کہ میں اور میری ٹیم بہت کول ہیں۔ اور دعا کریں کہ یہ دورہ ہمارے حق میں ہو۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||