BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 16 December, 2003, 03:32 GMT 08:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بڑےکھلاڑی دوسرےراؤنڈ میں

ڈیوڈ پامر
ڈیوڈ پامر کو اپنی جیت کا یقین نہیں

پاکستانی کھلاڑیوں میں سےمنصور زمان اور ارشد اقبال برکی دوسرے راؤنڈ میں پہنچے ہیں۔ارشد اقبال برکی نے ایک سخت اور اب تک ٹورنامنٹ کے طویل ترین مقابلے کے بعد کینڈا کے شاہہیر رازک کو دو کے مقابلے تین سیٹ سے شکست دی۔

لاہور کے پرانے ایئر پورٹ پر نصب شدہ فور وال گلاس کورٹ پر کھیلے جانے والی عالمی اوپن سکواش چمپئن شپ کا دو روز پر مشتمل پہلا راؤنڈ پیر کے روز ختم ہو گیا۔

پہلے راؤنڈ کے سولہ میچ چودہ دسمبر اور سولہ میچ پندرہ دسمبر کو کھیلے گئے۔

پہلے دن دفاعی چمپئن آسٹریلیا کے ڈیوڈ پامر، عالمی نمبر ایک برطانیہ کے پیٹر نکل، عالمی نمبر چھ انتھونی رکٹ، سابق عالمی جونیئر مصر کے کریم درویش، موجودہ عالمی جونیئر جیمز ول سٹورپ اور پاکستان کے منصور زمان دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے۔

ڈیوڈ پامر کا کہنا تھا کہ وہ جیت کے لیے بہت زیادہ پر اعتماد نہیں کیونکہ گزشتہ کچھ ٹورنامنٹ میں انہیں کچھ انجریز ہوئیں اور وہ خود کو مکمل طور پر فٹ نہیں سمجھتے۔

پندرہ دسمبر کو ہونے والے مقابلوں میں عالمی نمبر دو جون وائٹ نے فرانس کے جین مائیکل کو آسانی سے شکست دی۔

جون وائٹ نے بیلجیم میں ہونے والے گزشتہ عالمی اوپن کے فائنل میں ڈیوڈ پامر سے شکست کھائی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں امید ہے وہ اس بار چمپئن شپ جیت لیں گے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے والد اور انکل خاص طور پر ان کی سپورٹ کے لیے یہاں آئے ہیں اور اس سے ان کی حوصلہ افزائی ہو‏ئی ہے۔

ان کے علاوہ فرانس کے تھیاری لنکو، برطانیہ قطر کلاسک کے فاتح لی بچل، ایشیا کے ٹاپ کھلاڑی ملائشیا کے اونگ بینگ ہی بھی دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔

پیر کے روز ایک اپ سیٹ بھی ہوا۔ عالمی نمبر چودہ سکاٹ لینڈ کے مارٹن ہیتھ عالمی نمبر پینتالیس ٹومی برڈن سے ہار گئے۔

پاکستان کے سات کھلاڑی پہلے راؤنڈ میں کھیلے جن میں سے صرف دو منصور زمان اور ارشد اقبال برکی دوسرے ڑاؤنڈ میں پہنچ گئے لیکن پانچ کھلاڑی اپنے میچ ہار گئے۔

ٹونامنٹ کا فائنل اکیس دسمبر کو ہوگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد