BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 12 December, 2003, 03:34 GMT 08:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ناصر حسین بچ گئے
انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین
نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا الزام

انگلینڈ کے کھلاڑی ناصر حسین سری لنکا کے سپنر میتوھیا مرلی دھرن کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کے الزام سے بچ گئے ہیں۔

سری لنکا نے کینڈی ٹیسٹ میں انگلینڈ کے سابق کپتان کے خلاف باضابطہ طور پر شکایت کی تھی۔

ناصر حسین پر الزام تھا کہ انہوں نے مرلی دھرن کے خلاف اس وقت نازیبا الفاظ استعمال کیے جب وہ جمعرات کو بیٹنگ کرنے گئے تھے۔

مرلی دھرن نے فوراً اس واقعہ کی اطلاع دونوں ایمپائروں، علیم ڈار اور ڈیرل ہارپر کو دی۔

میچ ریفری کلائیو لائیڈ نے اس بات کی تصدیق کی کہ انہیں شکایت موصول ہوئی تھی اور انہوں نے اس کے بعد ناصر حسین اور ڈنکن فلیچر کو بھی صفائی کے لیئے بلایا تھا۔

اگرچہ کلائیو لائیڈ نے حسین کو الزام سے بری کر دیا لیکن ساتھ ساتھ انہوں نے اس بات پر بھی مایوسی کا اظہار کیا کہ ایسا ماحول کیوں بنا کہ انہیں کھلاڑیوں کی پیشی کرنی پڑی۔

انہوں نے کہا: ’اس طرح کی چیزوں سے کرکٹ کا کھیل متاثر ہوتا ہے‘۔

میچ کی ویڈیو کے ثبوت دیکھنے کے بعد انہوں نے کہا کہ اس میں کہیں بھی یہ ثابت نہیں ہو سکتا تھا کہ حسین نے وہ الفاظ کہیں ہیں جن کا ان پر الزام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’یہ واضح ہے کہ کچھ کہا گیا لیکن اصل میں کیا الفاظ استعمال ہوئے اس کا کوئی ثبوت نہیں‘۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد