سمراویرا بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے نئے بیٹنگ کنسلٹنٹ

،تصویر کا ذریعہAFP
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے سابق سری لنکن کرکٹر تھیلان سمراویرا کو آئندہ ماہ انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بنگلہ دیشی ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا ہے۔
سمراویرا کی تعیناتی سے ایک روز قبل سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کورٹنی والش کو تین سال کے لیے بنگلہ دیشی ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
* <link type="page"><caption> انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش جائے گی</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/sport/2016/08/160826_eng_bangladesh_tour_rwa" platform="highweb"/></link>
* <link type="page"><caption> کورٹنی والش بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کےنئے بولنگ کوچ</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/sport/2016/09/160901_bangladesh_cricket_courtney_wash_coach_sz" platform="highweb"/></link>
خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر ناظم الحسن کا کہنا تھا کہ دسمبر اور جنوری میں نیوزی لینڈ کے دورے اور انڈیا کے ساتھ فروری میں ایک ٹیسٹ سے قبل بورڈ مزید کوچنگ سٹاف تعینات کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔
ناظم الحسن نے صحافیوں کو بتایا کہ ’ہم انگلینڈ کی سیریز کے لیے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے طور پر سمراویرا کی خدمات حاصل کرنے کی تصدیق کرتے ہیں۔‘
ان کا کہنا تھا کہ فیلڈنگ کوچ رچرڈ ہالسال اب اسسٹنٹ کوچ کے طور پر کام کریں جبکہ ’ہم سپن بولنگ کوچ کی تلاش میں بھی ہیں۔‘
خیال رہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ بنگلہ دیش کا دورہ کر رہی ہے جہاں وہ دو ٹیسٹ میچ اور تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سکیورٹی خدشات کے باوجود انگلش کرکٹ ٹیم کے اکتوبر میں بنگلہ دیش کے دورے پر جانے کی تصدیق کرچکی ہے۔
گذشتہ ماہ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ایک کیفے میں شدت پسندوں نے حملہ کر کے20 یرغمالیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
اس واقعے کے بعد آسٹریلیا نے سکیورٹی خدشات کی بِنا پر اکتوبر میں ہونے والا اپنا دورۂ بنگلہ دیش منسوخ کر دیا تھا۔



