ریو اولمپکس کا 14 واں دن بولٹ کے نام

یوسین بولٹ نے ایک نئی تاریخ رقم کی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنیوسین بولٹ نے ایک نئی تاریخ رقم کی

جمیکا کے ایتھلیٹ یوسین بولٹ نے ایک بار پھر اپنے ٹائٹل کا دفاع کر کے اولمپکس کی تاریخ رقم کی۔ انھوں نے لگا تار تین اولمپکس کی تین مختلف کیٹیگریز میں طلائی تمغہ جیت لیا۔

اولمپکس کے 14 ویں دن کے اختتام پر امریکہ بدستور سر فہرست ہے، برطانیہ نے اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھی ہے تاہم اسے چین سے سخت مقابلے کا سامنا ہے کیونکہ چین مجموعی طور پر برطانیہ سے پانچ تمغے آگے ہے لیکن طلائی تمغوں کی دوڑ میں چین برطانیہ سے دو تمغے پیچھے ہے۔

٭ <link type="page"><caption> یوسین بولٹ کا اولمپکس میں نواں طلائی تمغہ</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/sport/2016/08/160820_rio_2016_bolt_9th_gold_medal_mb" platform="highweb"/></link>

٭ <link type="page"><caption> ریو اولپمکس: بیڈمنٹن میں انڈیا کا چاندی کا تمغہ</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/sport/2016/08/160819_sindhu_india_olympics_sh" platform="highweb"/></link>

خواتین کے پانچ ہزار میٹر کی دوڑ میں اس وقت اپ سیٹ ہوا جب کینیا کی ویوین چیریوٹ اور ہیلن اوبیری نے دس ہزار میٹر میں ریکارڈ بنانے والی اور اس مقابلے کی فیورٹ الماز ایان کو کانسی کے تمغے پر مجبور کر دیا۔

حسن یزدانی نے ایران کو تیسرا طلائی تمغہ دلایا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنحسن یزدانی نے ایران کو تیسرا طلائی تمغہ دلایا

تاجکستان کے دلشاد نظاروف نے ہیمر پھینکنے کے مقابلے میں طلائی تمغہ حاصل کیا جب کہ بیلاروس کے ٹیسیخان کو چاندی اور پولینڈ کے نویکی کو کانسی کے تمغے ملے۔

خواتین کے پول والٹ مقابلے میں یونان کی ایکاترینی سٹیفانیڈی نے طلائی جیتا۔

تائیکونڈو کے 60 کلو وزن والے مقابلے میں آئیوری کوسٹ کو طلائی تمغہ ملا جب کہ برطانیہ کو چاندی پر اکتفا کرنا پڑا۔ حالانکہ لتالو محمد آخر میں دو پوائنٹ سے آگے تھے لیکن صلاح سییے کی ایک کک نے انھیں چار پوائنٹ کے ساتھ طلائی تمغہ بھی دلا دیا۔

تاجکستان کے دلشاد نے ہیمر تھرو میں طلائی تمغہ حاصل کیا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنتاجکستان کے دلشاد نے ہیمر تھرو میں طلائی تمغہ حاصل کیا

خواتین کے 20 کلو میٹر واک میں چین نے طلائی اور کانسی کے تمغے حاصل کیے جب کہ میکسیکو کو چاندی کا تمغہ ملا۔

حسن یزدانی نے ایران کو تیسرا طلائی تمغہ دلوایا۔ یہ تمغہ ایران کو پہلوانی میں ملا ہے۔ اس سے قبل اسے ویٹ لفٹنگ میں دو طلائی تمغے ملے تھے۔

بیڈمنٹن میں مردوں کے ڈبلز مقابلے میں چین نے ملائشیا کو شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا جب کہ انڈیا کی پی وی سندھو نے خواتین کے سنگلز میں چاندی کا جیتا۔ وہ سپین کی کیرولینا میرن سے دو کے مقابلےایک سیٹ سے ہار گئیں۔

انڈیا کی پی وی سندھو نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنانڈیا کی پی وی سندھو نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا

تیراکی کے سنکرونائزڈ مقابلے میں روس نے چین کو شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔

ہاکی میں برطانیہ کی خواتین ٹیم نے طلائی تمغہ حاصل کیا جب کہ فٹبال میں جرمنی کی خواتین ٹیم نے سویڈن کو ہرا کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔