یونس خان کی سنچری ، پاکستان کا سکور 340 رنز

،تصویر کا ذریعہGetty

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین سیریز کے چوتھے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کھیل کے اختتام پر پاکستان نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 340 رنز بنائے ہیں۔

یونس خان نے اپنے کریئر کی 32ویں سنچری مکمل کر کے کھیل رہے ہیں۔ دوسرے ناٹ آؤٹ کھلاڑی سرفراز احمد 17 رنز بناکر کھیل رہے ہیں۔

آخری آؤٹ ہونے والے کھلاڑی افتخار احمد تھے جو دو رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔مصباح الحق پندرہ رنز بنا آؤٹ ہوئے۔ دونوں کھلاڑیوں کو کرس ووکس نے آؤٹ کیا۔ کرس ووکس رواں سیریز میں 25 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

اسد شفیق شاندار سنچری مکمل کر کے ایک زور دار شاٹ کھیلتے ہوئے سٹیوبراڈ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔

اسد شفیق اور یونس خان کی شراکت میں 150 رنز کا اضافہ ہوا۔

٭ <link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ </caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP90217" platform="highweb"/></link>

٭ <link type="page"><caption> پاکستان چھ برس بعد انگلینڈ میں: خصوصی ضمیمہ</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/indepth/pak_england_cricket_series_zs" platform="highweb"/></link>

پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے نو چوکوں کی مدد سے 49 رنز بنائے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنپاکستان کی جانب سے اظہر علی نے نو چوکوں کی مدد سے 49 رنز بنائے

مہمان ٹیم کی جانب سے اظہر علی اور اسد شفیق نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 75 رنز بنائے۔

اسد شفیق نے معین علی کو 38 ویں اوور میں چھکا مارا جو پاکستان کی اننگز کا پہلا چھکا تھا۔

اس سے پہلے پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور یاسر شاہ نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔

دونوں بیٹسمینوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 49 رنز بنائے۔

جمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا
،تصویر کا کیپشنجمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا

میچ کے دوسرے دن پاکستان کے آؤٹ ہونے والے تیسرے بیٹسمین اظہر علی تھے، انھوں نے نو چوکوں کی مدد سے 49 رنز بنائے۔

اظہر علی کو فیلڈ امپائر نے پہلے ناٹ آؤٹ قرار دیا تاہم انگلش کپتان نے ریویو کا سہارا لیا اور تھرڈ امپائر نے انگلینڈ کے حق میں فیصلہ دیا۔

سٹیفن فِن نے 35 رنز کے مجموعی سکور پر اظہر علی کا کیچ چھوڑا تاہم وہ اس سے فائدہ نہ اٹھا سکے اور 49 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

پاکستان کے آؤٹ ہونے والے دوسرے بیٹسمین یاسر شاہ تھے، انھوں نے تین چوکوں کی مدد سے 26 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن، سٹیفن فِن اور معین علی نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

میزبان ٹیم کی جانب سے ایلکس ہیلز نے یاشر شاہ کا، جیمز اینڈرسن نے اسد شفیق جب کہ سٹیفن فِن نے اظہر علی کا کیچ چھوڑا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنمیزبان ٹیم کی جانب سے ایلکس ہیلز نے یاشر شاہ کا، جیمز اینڈرسن نے اسد شفیق جب کہ سٹیفن فِن نے اظہر علی کا کیچ چھوڑا

اوول ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن انگلینڈ کے کھلاڑیوں نے خراب فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا اور تین کیچ ڈراپ کیے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے ایلکس ہیلز نے یاشر شاہ کا، جیمز اینڈرسن نے اسد شفیق جب کہ سٹیفن فِن نے اظہر علی کا کیچ چھوڑا۔

اس سے پہلے انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 328 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے 13 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 108 جب کہ جمی بیئر سٹو نے 55 اور کرس ووکس نے 45 رنز بنائے تھے۔

پاکستان کی جانب سے سہیل خان نے پانچ، وہاب ریاض نے تین اور محمد عامر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔