اوول ٹیسٹ کے لیے انگلش ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی

انگلش کپتان الیسٹر کک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پانچ بولروں کی کارکردگی سے خوش ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنانگلش کپتان الیسٹر کک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پانچ بولروں کی کارکردگی سے خوش ہیں

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین اوول میں جمعرات سے شروع ہونے والے چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم انہی کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اترے گی جس نے ایجبسٹن ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

ایسا خیال کیا جا رہا تھا کہ لیگ سپنر عادل رشید کو بھی ٹیم میں شامل کیا جائے گا تاہم انگلینڈ نے چار فاسٹ بولرز اور ایک آف سپنر معین علی کو برقرار رکھا ہے۔

* <link type="page"><caption> ’ایسے تو صرف پاکستان ہی ہار سکتا ہے‘</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/sport/2016/08/160807_pak_eng_test_analysis_sr.shtml" platform="highweb"/></link>

* <link type="page"><caption> ’اظہر علی کو آؤٹ کرنا مشکل ہوجاتا ہے‘</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/sport/2016/08/160809_james_anderson_gh.shtml" platform="highweb"/></link>

* <link type="page"><caption> پاکستان چھ برس بعد انگلینڈ میں: خصوصی ضمیمہ</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/indepth/pak_england_cricket_series_zs" platform="highweb"/></link>

انگلینڈ کو چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے۔

عادل رشید کے علاوہ فاسٹ بولر جیک بال کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیاگیا ہے۔

عادل رشید نے گذشتہ سال اکتوبر میں اپنے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف 64 رنز کے عوض پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا اور اب امید کی جارہی ہے کہ انھیں بنگلہ دیش اور انڈیا کے خلاف سیریز میں موقع دیا جائے گا۔

عادل رشید کے علاوہ فاسٹ بولر جیک بال کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا

،تصویر کا ذریعہPA

،تصویر کا کیپشنعادل رشید کے علاوہ فاسٹ بولر جیک بال کو بھی ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا

انگلش کپتان الیسٹر کک کا کہنا ہے کہ وہ اپنے پانچ بولروں کی کارکردگی سے خوش ہیں جنھوں نے ایجبسٹن کی دوسری اننگز میں دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور انگلینڈ‌نے 141 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

اگر انگلینڈ اوول میں شکست سے بچنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو وہ پہلی مرتبہ ٹیسٹ کھیلنے والی تمام ٹیموں کے خلاف ٹیسٹ سیریز اپنے نام کر لیے گا۔

اوول ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم: الیسٹر کک (کپتان)ایلکس ہیلز، جو رووٹ، جیمز ونس، گیری بیلنس، جونی بیرسٹو، معین علی، کرس ووکس، سٹوارٹ براڈ، سٹیون فن اور جیمز اینڈرسن۔