یورو 2016: شراب پر محدود پابندی، اضافی نفری تعینات

جمعرات کو ویلز کے خلاف میچ سے قبل انگلینڈ کے مداح لیل کے قریب واقع لنز پہنچیں گے جبکہ روس لیل میں ہی بدھ کو سلوواکیا کے خلاف میچ کھیلے گا

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنجمعرات کو ویلز کے خلاف میچ سے قبل انگلینڈ کے مداح لیل کے قریب واقع لنز پہنچیں گے جبکہ روس لیل میں ہی بدھ کو سلوواکیا کے خلاف میچ کھیلے گا

فرانسیسی حکام یورو 2016 فٹبال کپ میں انگلینڈ اور روس کے اگلے میچوں سے قبل لیل شہر میں الکوحل کی فروخت محدود کر رہی ہے جبکہ چار ہزار اضافی پولیس اہلکاروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

جمعے کو شراب فروخت کرنے والی دکانیں بند رہیں گی جبکہ 350 کے قریب واقع بار بدھ اور جمعرات کو جلدی بند کر دیے جائیں گے۔

انگلینڈ اور روس کے مداح لیل میں جمع ہو رہے ہیں اور ایف اے نے گذشتہ ہفتے ہونے مداحوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں کے بعد ’شدید خدشات‘ کا اظہار کیا ہے۔

یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی یوئیفا کا کہنا ہے کہ یورو 2016 کے درمیان روسی شائقین لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں ملوث پائے گئے تو<link type="page"><caption> روس کو نااہل قرار دے دیا جائے گا</caption><url href="http://www.bbc.com/urdu/sport/2016/06/160614_euro2016_uefa_russia_suspended_disqualification_rh.shtml" platform="highweb"/></link>۔

دوسری جانب انگلینڈ کے چھ مداحوں کو مارسے میں ہونے والے جھڑپوں کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔

جمعرات کو ویلز کے خلاف میچ سے قبل انگلینڈ کے مداح لیل کے قریب واقع لنز پہنچیں گے جبکہ روس لیل ہی میں بدھ کو سلوواکیا کے خلاف میچ کھیلے گا۔

لیل شہر میں جمعے کو شراب فروخت کرنے والی دکانیں بند رہیں گی

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنلیل شہر میں جمعے کو شراب فروخت کرنے والی دکانیں بند رہیں گی

علاقائی منتظم مچل لالاند کا کہنا تھا کہ لیل کے مرکزی علاقے کے کچھ حصوں اور سٹیڈیم میں شراب نوشی پر پابندی ہو گی۔

انھوں نے کہا کہ شہر میں شراب بیچنے والی دکانیں منگل کو مقامی وقت کے مطابق شام چھ بجے بند ہوں گی اورجمعے کی صبح چھ بجے کھلیں گی۔

انگلش مداحوں کو میچ کے ٹکٹ کے بغیر سفر کرنے کے خلاف بھی تنبیہہ کی گئی ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ مناسب ہو گا کہ اگر وہ ویلز کے خلاف میچ کے لیے جمعرات کو سفر کریں۔

مچل لالاند کا کہنا تھا کہ بیئر کانچ کی بوتلوں میں فروخت نہیں جائے گی کیونکہ یہ ہتھیار کے طور پر بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ تشدد میں شامل کسی بھی فرد کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب برٹش ٹرانسپورٹ پولیس کے اہلکار بدھ کو مداحوں کے ساتھ یوروسٹار ٹرینوں میں سفر کریں گے۔