قطر میں ورلڈ کپ کے مہمانوں کے لیے روایتی خِیمے

اس ورلڈ کپ کے دوران مشرقِ وسطی کی میزبانی کا کھل کر مظاہرہ کیا جائے گا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشناس ورلڈ کپ کے دوران مشرقِ وسطی کی میزبانی کا کھل کر مظاہرہ کیا جائے گا

2022 میں قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ کے شائقین کو صحرا کے روایتی خیموں رکھا جا سکتا ہے۔

قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں پانچ لاکھ سے زیادہ شائقین کے پہنچنے کا امکان ہے اور توقع ہے کہ سٹیڈیمز کے نزدیک ان کے لیے روایتی انداز کے خیمے تیار کیے جائیں گے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس ورلڈ کپ کے دوران مشرقِ وسطی کی میزبانی کا کھل کر مظاہرہ کیا جائے گا۔

ترجمان کے مطابق اس بات پر غور کیا جا رہا ہے کہ شائقین کو کھلے آسمان کے نیچے ستاروں کی چھاؤں میں سلایا جائے۔

صحرائی خیموں کا تصور عرب اور شام کے ان تاریخی صحرائی قبائل سے آیا ہے جو خیموں میں رہائش اختیار کرتے تھے۔

ورلڈ کپ پہلے جون جولائی میں ہونا تھا لیکن اس دوران قطر میں شدید گرمی کے پیشِ نظر یہ ایونٹ اب دسمبر میں ہونا ہے ۔