افغانستان نے ورلڈ کپ کےلیے کوالیفائی کر لیا

،تصویر کا ذریعہAFP
بھارت میں جاری ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے گروپ بی کے اہم مقابلے میں افغانستان نے زمبابوے کو ہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
افغانستان نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو جیتنے کے لیے 187 رنز کا ہدف دیا ہے۔ افغانستان کی جیت میں آل رونڈر محمد نبی اہم کردار ادا اور مین آف دی میچ کا ایوارڈ سے نوازا گیا۔ محمد نبی نے صرف 32 گیندوں پر 52 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
زمبابوے کی ٹیم افغانستان کے سپنروں کا مقابلہ نہ کر سکی اور انیس اعشاریہ تین اوروں میں صرف 127 رنز بنا سکی۔

،تصویر کا ذریعہ
افغانستان کے لیگ سپنر راشد خان نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے زمبابوے کے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
گروپ اے میں بنگلہ دیش اور عمان میں سے کوئی ٹیم اگلے روانڈ کے لیے کوالیفائی کرے گی۔ عمان اور بنگلہ کے مابین میچ اتوار کے روز کھیلا جائے گا۔
زمبابوے کی جانب سے کوئی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا اور کوئی کھلاڑی بھی 20 رنز سے زیادہ سکور نہ کر سکا۔
افغانستان کی جانب سے محمد نبی نےعمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ شہزاد نے 40 اور شنواری نے 43 رنز سکور کیے۔
دونوں ٹیمیں اس سے قبل دو، دو میچ جیت چکی ہیں اور آج کا میچ جیتنے والی ٹیم ہی ٹی 20 ورلڈ کپ کے مین ایونٹ میں شامل ہو سکے گی۔
ہر چند کہ زمبابوے کی ٹیم آئی سی سی کی مستقل رکن ہے لیکن وہ رینکنگ میں افغانستان سے دو رینک پیچھے ہے جبکہ افغانستان نویں نمبر پر ہے۔
اس سے قبل زمبابوے اور افغانستان کے درمیان چار بار ٹی 20 مقابلے ہوچکے ہیں زمبابوے کو کوئی جیت حاصل نہیں ہوئی ہے۔
افغانستان کی ٹیم: محمد شہزاد، نور علی زدران، اسغر ستانکزئی (کپتان) محمد نبی، گلبدین نبی، شفیق اللہ، دولت زدران، نجیب اللہ زردان، سمیع اللہ شینواری، راشد خان، اور حامد حسن
زمبابوے کی ٹیم: ہیملٹن میساکادزا، ووسی سیبندا، رچمنڈ متمبامی، شان ولمیز، سکندر رضا، میلکوم والر، الٹن چیگمبورا، ڈونلڈ ٹریپانو، ڈبلیو میساکادزا، ٹی پنینگرا، ٹینڈائی چتارا۔



