دبئی: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

،تصویر کا ذریعہPSL
دبئی میں پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
پشاور زلمی نے 153 رنز کا مطلوبہ ہدف 18.3 اووروں میں حاصل کر لیا۔
پشاور زلمی کی جیت میں بریڈ ہوج نے اہم کردار ادا کیا۔ انھوں نے چھ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے 85 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
پشاور زلمی کی جانب سے محمد حفیظ اور ڈیوڈ ملان نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں چار رنز بنائے۔
پشاور زلمی کے آؤٹ ہونے والے بیٹسمینوں میں جیمز ایلنبی نے 31، ڈیوڈ ملان نے آٹھ، کامران اکمل نے آٹھ، شاہد آفریدی نے پانچ اور محمد حفیظ نے چار رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے بلاول بھٹی نے دو، محمد عامر اور اسامہ میر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو جیتنے کے لیے 153 رنز کا ہدف دیا۔
کراچی کنگز نے 20 اووروں میں سات وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے لینڈل سیمنز اور شاہ زیب حسن نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں 41 رنز بنائے۔
کراچی کنگز کی جانب سے لینڈل سیمنز نے 49، روی بوپارہ نے 23، شاہ زیب حسن نے 18، شعیب ملک نے 15، بلاول بھٹی نے 14 اور شکیب الحسن نے 11 رنز بنائے۔
پشاور زلمی کی جانب سے عامر یاسین، حسن علی، شاہد آفریدی، عمران خان اور ڈیرن سیمی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔



