جوکووچ آسٹریلین اوپن جیت گئے

،تصویر کا ذریعہAFP
ٹینس کے عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں برطانیہ کے اینڈی مرے کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔
سربیا سے تعلق رکھنے والے جوکووچ نے یہ میچ 6۔1، 7۔5، 7۔6، (7۔3) سے جیتا اور اسطرح انھوں نے آسٹریلیا کے روئے ایمرسن کا یہ ٹائٹل چھ مرتبہ جیتنے کا ریکارڈ برابر کیا۔
جوکووچ 11 گرینڈ سلام جیت کر اب ٹینس کے عظیم کھلاڑی بجورن بورگ اور راڈ لیور کی صف میں آ گئے ہیں۔
28 سال مرے اب نے اب تک آسٹریلین اوپن کے پانچ فائنلز کھیلیں ہیں اور سبھی میں ان کو شکست ہوئی ہے۔ ان میں سے چار میں تو ان کا سامنا جوکووچ سے ہوا۔
سکاٹ لینڈ سے تعلق رکھنے والے اینڈی مرے دوسرے کھلاڑی ہیں جن کو ایک ہی گرینڈ سلیم کے فائنل میں پانچ مرتبہ شکست ہوئی ہو۔ ان کے علاوہ ان کے کوچ آئیوان لینڈل پانچ مرتبہ یو ایس اوپن کے فائنلز ہار چکے ہیں۔
جوکووچ گذشتہ پانچ میں سے چار اہم ٹورنامنٹ جیت چکے ہیں جن میں سے تین میں ان کی مسلسل جیت ہوئی۔ ان کی کوشش ہو گی کہ وہ جون میں ہونے والا فرینچ اوپن کا ٹائٹل بھی جیتیں۔ اگر وہ جیت جاتے ہیں تو یہ ان کا پہلا فرینچ اوپن ٹائٹل ہو گا۔



