اینڈی مرے آسٹریلین اوپن کے فائنل میں

اینڈی مرے اتوار کو آسٹریلین اوپن کے فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ سے مقابلہ کریں گے

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشناینڈی مرے اتوار کو آسٹریلین اوپن کے فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ سے مقابلہ کریں گے

برطانیہ کے ٹینس کھلاڑی اینڈی مرے آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں مِلوش راؤنِک کو شکست دے کر ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

اینڈے مری نے چار گھنٹوں تک جاری رہنے والے اس سیمی فائنل میں چار چھ، سات پانچ، چھ سات، چار سات، چھ چار اور چھ دو کے فرق سے کامیابی حاصل کی۔

میچ جیتنے کے بعد اینڈی مرے کا کہنا تھا: ’تیسرے سیٹ میں کافی مشکل کا سامنا تھا۔ ٹائی بریک پر مِلوش راؤنِک نے ایک سروس بھی مس نہیں کی۔ جب آپ کوئی پوائنٹ حاصل نہیں کر سکتے تو خاصی جھنجھلاہٹ ہو جاتی ہے ۔‘

اینڈی مرے اتوار کو آسٹریلین اوپن کے فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ سے مقابلہ کریں گے جنھوں نے جمعرات کو کھیلے جانے والے پہلے سیمی فائنل میں سوئٹزرلینڈ کے راجر فیڈرر کو شکست دی تھی۔

اس سے پہلے جمعرات کو آسٹریلین اوپن ٹینس کے پہلے سیمی فائنل میں سربیا کے نوواک جوکووچ نے راجر فیڈرر کو شکست دی تھی۔

سربیا کے جاکووچ برطانیہ کے اینڈی مرے کو تین بار فائنل میں شکست دے چکے ہیں۔