ایڈیلیڈ: پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت فاتح

،تصویر کا ذریعہGetty
ایڈیلیڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 37 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی ہے۔
189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 151 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایرون فنچ نے چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 44 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے جسپریت نے تین، روندر جڈیجا اور ایشون نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے بھارت نے آسٹریلیا کو 189 رنز کا ہدف دیا تھا۔
بھارت نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے ویراٹ کوہلی نے نو چوکوں کی مدد سے 90 جبکہ سریش رائینہ نے تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 41 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے شین واٹسن نے دو اور فالکنر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بھارت کے ویراٹ کوہلی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔



