تیسرے ون ڈے میں سری لنکا فاتح

،تصویر کا ذریعہAFP
نیلسن میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
سری لنکا نے 276 رنز کا مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
سری لنکا کی جانب سے تلک رتنے دلشان نے نو چوکوں کی مدد سے 91 جبکہ تھریمانے نے چھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد 87 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میک کلینیگن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP90251" platform="highweb"/></link>
اس سے پہلے نیوزی نے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کین ویلمسن نے سات چوکوں کی مدد سے 59 اور ٹام لیتھم نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42 رنز بنائے۔
سری لنکا کی جانب سے نوان پردیپ، وانڈرسے اور چمیرا نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پانچ ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز میں نیوزی لینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔
کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والےدوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نےمارٹن گپٹل کی جارحانہ بلے بازی کی بدولت سری لنکا کو دس وکٹوں سے ہرایا تھا۔
کرائسٹ چرچ ہی میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے شکست دی تھی۔



