نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو سات وکٹوں سے ہرا دیا

نیوزی لینڈ کے کپتان مکلم نے جارحانہ انداز میں 23 گیند پر نصف سنچری مکمل کی

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشننیوزی لینڈ کے کپتان مکلم نے جارحانہ انداز میں 23 گیند پر نصف سنچری مکمل کی

کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے پہلے ایک روزہ کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نےسری لنکا کی جانب سے دیے گئے 189 رنز کے ہدف کو 21 اوورز میں فقط تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ہے۔

اس سے قبل سری لنکا کی پوری ٹیم 47 اوورز میں 188 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP90249" platform="highweb"/></link>

راس ٹیلر اور ہنری نکولس نے مزید کسی نقصان کے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنراس ٹیلر اور ہنری نکولس نے مزید کسی نقصان کے مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا

نیوزی لینڈ نے 21 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔ اوپنر برینڈن میکلم اور مارٹن گپٹل نصف سنچری بناکر سری وردھنا کا شکار بنے۔انھوں نے بلترتیب 55 اور 79 رنز بنائے۔ لیتہم نے 18 رنز بنائے اور انھیں دلشان نے آؤٹ کیا۔

راس ٹیلر نے مجموعی سکور میں پانچ جبکہ ہنری نکولیس نے 23 رنز کا اضافہ کیا۔

سری لنکا کی جانب سے دلشان اور دھنکشا نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔

سری لنکا کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 65 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے چھ کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔

سری لنکا کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 65 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے چھ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنسری لنکا کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 65 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے چھ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے

سری لنکا کے آٹھ بیٹسمینوں کا سکور دوہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکا۔

سری لنکا کی جانب سے ملندا سری وردھنے نے سات چوکوں کی مدد سے 66 اور کولا سکیرا نے دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے۔

دونوں بیٹسمینوں نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں 98 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہینری نے چار، بریس ویل نے تین، مچل میکلنگھن نے دو جبکہ ایڈم فریسر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سنیچر کو کھیلے جانے والے پہلے میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔