پاکستان سپر لیگ کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب

،تصویر کا ذریعہPCB

پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی پانچوں ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کے انتخاب کو حتمی شکل دے دی ہے، ان کھلاڑیوں کا انتخاب پیر کے روز لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں عمل میں آیا۔

،تصویر کا ذریعہPCB

اس موقع پر پانچوں فرنچائز کے مالکان اور کوچ بھی موجود تھے جنھوں نے مرحلہ وار اپنی پسند کے کرکٹروں کا انتخاب کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان بھی تقریب میں موجود تھے۔

،تصویر کا ذریعہPCB

مصباح الحق اسلام آباد کی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، محمد عرفان، محمد سمیع، خالد لطیف، بریڈ ہیڈن، شین واٹسن ، آندرے رسل، سیموئیل بدری شامل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز ہیں۔

،تصویر کا ذریعہPCB

کراچی کنگز ٹیم کے لیے متنازع بولر محمد عامر کے علاوہ شعیب ملک، سہیل تنویر، عماد وسیم، بلاول بھٹی، شکیب الحسن ، روی بوپارا، جیمز ونس، لینڈل سمنز کا انتخاب کیا گیا ہے۔

،تصویر کا ذریعہPCB

معین خان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

،تصویر کا ذریعہPCB

پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی ہر ٹیم 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی اور ہر ٹیم کو پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹگری سے تین تین اور سلور کیٹگری میں پانچ پانچ کرکٹر شامل کرنے کی اجازت ہے جبکہ دو دو کرکٹر ایمرجنگ کیٹگری سے لیے جا سکتے ہیں۔

،تصویر کا ذریعہPCB

سابق کھلاڑی اور کرکٹ کے تجزیہ کار نے کھلاڑیوں کی بولی لگانے کے بجائے ’ڈرافٹنگ‘ کے طریقہ کار پر اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ متوازن ٹیموں کے انتخاب میں یہ طریقہ کار انتہائی مناسب تھا۔

،تصویر کا ذریعہPCB

پشاور زلمی کی ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں وہاب رہاض، کامران اکمل، محمد حفیظ، جنید خان، کرس جورڈن، ڈیرن سیمی، تمیم اقبال، جم ایلنبائی شامل ہیں۔

،تصویر کا ذریعہPCB

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہر یار خان کا کہنا ہے کہ پانچوں ٹیمیں متوازن ہیں اور اس لیگ میں ہونے والے مقابلے دلچسپ ہوں گے۔