پاکستان سپر لیگ، محمد عامر کراچی کی ٹیم میں شامل

،تصویر کا ذریعہPakistan Super League
- مصنف, عبدالرشید شکور
- عہدہ, بی بی سی اردو ڈاٹ کام، کراچی
پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی پانچوں ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کے انتخاب کو حتمی شکل دے دی ہے، جب کہ متنازع فاسٹ بولر محمد عامر کو کراچی کی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔
ان کھلاڑیوں کا انتخاب پیر کے روز لاہور میں منعقدہ ایک تقریب میں عمل میں آیا۔
اس موقع پر پانچوں فرنچائز کے مالکان اور کوچ بھی موجود تھے جنھوں نے مرحلہ وار اپنی پسند کے کرکٹروں کا انتخاب کیا۔

،تصویر کا ذریعہAFP
پشاور نے پاکستان سپر لیگ کے ’آئیکون‘ کرکٹر کے طور پر شاہد آفریدی کو حاصل کر لیا ہے۔ کراچی نے شعیب ملک، لاہور نے ویسٹ انڈیز کےکرس گیل، اسلام آْباد نے آسٹریلیا کے شین واٹسن اور کوئٹہ نے انگلینڈ کے کیون پیٹرسن کو ’آئیکون‘ کرکٹر منتخب کیا ہے۔
’پلاٹینم‘ کیٹگری میں پشاور نے شاہد آفریدی کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی اور پاکستانی فاسٹ بولر وہاب ریاض کو منتخب کیا ہے۔
کراچی نے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن اور سہیل تنویر کا انتخاب کیا ہے۔
لاہور نے عمراکمل اور ویسٹ انڈیز کے ڈوئن براوو کی خدمات حاصل کی ہیں ۔
شین واٹسن مصباح الحق اور ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل اسلام آباد کے ’پلاٹینم‘ کرکٹر ہوں گے۔
مصباح الحق اسلام آباد کی ٹیم کی قیادت بھی کریں گے۔

،تصویر کا ذریعہBBC World Service
کوئٹہ نے پلاٹینم کیٹگری میں کیون پیٹرسن کے علاوہ سرفراز احمد اور احمد شہزاد کو رکھا ہے۔
پاکستان سپر لیگ میں حصہ لینے والی ہر ٹیم 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی اور ہر ٹیم کو پلاٹینم، ڈائمنڈ اور گولڈ کیٹگری سے تین تین اور سلور کیٹگری میں پانچ پانچ کرکٹر شامل کرنے کی اجازت ہے جبکہ دو دو کرکٹر ایمرجنگ کیٹگری سے لیے جا سکتے ہیں۔
ہر ٹیم چار غیرملکی کرکٹر شامل کر سکتی ہے۔
منتخب کھلاڑی

،تصویر کا ذریعہPSL
کراچی کنگز (ہیڈ کوچ: مکی آرتھر)
محمد عامر، شعیب ملک، سہیل تنویر، عماد وسیم، بلاول بھٹی (پاکستان)، شکیب الحسن (بنگلہ دیش)، روی پوبارا، جیمز ونس (انگلینڈ)، لینڈل سمنز (ویسٹ انڈیز)

،تصویر کا ذریعہPSL
پشاور زلمی (ہیڈ کوچ: محمد اکرم)
شاہد آفریدی، وہاب رہاض، کامران اکمل، محمد حفیظ، جنید خان (پاکستان)، کرس جورڈن (انگلینڈ)، ڈیرن سیمی (ویسٹ انڈیز)، تمیم اقبال (بنگلہ دیش)، جم ایلنبائی (آسٹریلیا)

،تصویر کا ذریعہPSL
اسلام آباد یونائٹڈ (ہیڈ کوچ: ڈین جونز)
مصباح الحق، شرجیل خان، محمد عرفان، محمد سمیع، خالد لطیف (پاکستان)، بریڈ ہیڈن، شین واٹسن (آسٹریلیا)، آندرے رسل، سیموئیل بدری (ویسٹ انڈیز)

،تصویر کا ذریعہPSL
لاہور قلندرز (ہیڈ کوچ: پڈی اپٹن)
عمر اکمل، محمد رضوان، یاسر شاہ، صہیب مقصود (پاکستان)، کرس گیل، ڈوائن براوو، کیون کوپر (ویسٹ انڈیز)، مستفیذ الرحمان (بنگلہ دیش)، کیمرون ڈیلپورٹ (جنوبی افریقہ)

،تصویر کا ذریعہPSL
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز (ہیڈ کوچ: معین خان)
کیون پیٹرسن، سرفراز احمد، احمد شہزاد، انور علی، ذوالفقار بابر، عمر گل (پاکستان)، جیسن ہولڈر (ویسٹ انڈیز)، لوک رائٹ (انگلینڈ)، ایلٹن چگمبورا (زمبابوے)



