پاکستان 271 رنز پر آؤٹ، میچ اور سیریز انگلینڈ نے جیت لی

،تصویر کا ذریعہGetty
دبئی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو84 رنز سے شکست دے کر سیریز تین، ایک سے جیت لی ہے۔
انگلینڈ کے 355 رنز کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 271 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
شعیب ملک اور بابر اعظم کی نصف سنچریاں بھی پاکستان ٹیم کو سیریز برابر کرنے میں مدد فراہم نہ کر سکیں۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP90175" platform="highweb"/></link>
بابر اعظم نصف سنچری سکور کرنے کے بعد عادل رشید کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے اظہر علی اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا۔احمد شہزاد آؤٹ 13 اور اظہر علی 44 رنز بنا کر ڈیوڈ ولی کا شکار بنے۔
اس سے قبل انگلینڈ کے جوز بٹلر کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ نے پاکستان کو جیتنے کے لیے 356 رنز کا ہدف دیا۔

،تصویر کا ذریعہGetty
جوز بٹلر نے صرف 52 گیندوں پر آٹھ چھکوں اور دس چوکوں کی مدد سے 116 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ انھوں نے اپنی سینچری صرف 46 گیندوں پر مکمل کی، جو برطانیہ کی جانب سے ایک روزہ میچوں کی تیز ترین سینچری ہے۔
انگلینڈ نے آخری دس اووروں میں 129 اور آخری تین اوروں میں 49 رنز بنائے۔ سبھی پاکستانی بولر مہنگے ثابت ہوئے، اور انور علی نے نو اووروں میں 75، وہاب ریاض نے نو اووروں نے 70 اور شعیب ملک نے سات اووروں میں 59 رنز دیے۔
اس سے قبل جب انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا تو 54 رنز کے مجموعی سکور پر ایلکس ہیلز 22 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو گئے۔
تاہم اس کے بعد جیسن روئے اور جو روٹ نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری وکٹ کی شراکت میں 140 رنز بنائے۔ جیسن روئے نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سینچری سکور کی۔
انگلینڈ کے تیسرے آؤٹ ہونے والے جو روٹ تھے، وہ 71 رنز بنا کر سٹمپ ہوئے۔ انگلینڈ کو 227 رنز کے مجموعی سکور پر چوتھا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب مورگن 14 رنز پر سٹمپ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے دو، جب کہ محمد عرفان اور یاسر شاہ نے ایک ایک کھلاڑی آؤٹ کیا۔
چار ایک روزہ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔



