تیسرے ون ڈے: انگلینڈ چھ وکٹوں سے جیت گیا

جیمز ٹیلر 61 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنجیمز ٹیلر 61 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں

شارجہ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چار ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں پاکستان کے 208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کے بیٹسمینوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف صرف چار وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔ انگلینڈ کی طرف سے جیمز ٹیلر نے 67 جب کہ جے سی بٹلر نے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

پاکستان نے ابتدا میں وکٹیں تو حاصل کیں لیکن بالرز انگلش بیٹسمینوں پر دباؤ رکھنے میں ناکام رہے

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنپاکستان نے ابتدا میں وکٹیں تو حاصل کیں لیکن بالرز انگلش بیٹسمینوں پر دباؤ رکھنے میں ناکام رہے

ایئن مارگن 35 رنز بنا کر شعیب ملک نے بولڈ کیا۔ اس سے قبل الیکس ہیلز بھی 27 رنز کی ایک محتاط اننگز کھیل کر ظفر گوہر کے ہاتھو آؤٹ ہوئے تھے۔

آؤٹ ہونے والے دوسرے انگلش بلے باز جو روٹ تھے جو نوجوان سپنر ظفر گوہر کی ایک روزہ میچوں میں پہلی وکٹ بنے۔

<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ </caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/live/cricket/34403407" platform="highweb"/></link>

انگلینڈ کی جانب سے الیکس ہیلز اور جیسن روائے نے اننگز کا آغاز کیا تو 12 رنز پرانگلینڈ کی پہلی وکٹ گر گئی جب جیسن روائے سات رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلش بولرز نے ایک بار پھر بہتر بولنگ کا مظاہرہ کیا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنانگلش بولرز نے ایک بار پھر بہتر بولنگ کا مظاہرہ کیا

اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم آخری اوور میں 208 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس ووکس چار وکٹیں حاصل کر کے نمایاں بولر رہے۔ پاکستان کی جانب سے اس میچ میں تین بلے باز رن آؤٹ ہوئے۔

محمد حفیظ اپنی نصف سنچری نہ بنا سکے اور 45 کے سکور پر آؤٹ ہوئے

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنمحمد حفیظ اپنی نصف سنچری نہ بنا سکے اور 45 کے سکور پر آؤٹ ہوئے

پاکستانی اننگز کے آخری اوورز میں وہاب ریاض نے جارہانہ بلے بازی کرتے ہوئے 35 گیندوں پر 33 رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں تین چھکے شامل تھے۔<link type="page"><caption> </caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/live/cricket/34403407" platform="highweb"/></link>

شارجہ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستانی کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا تو اوپنر اظہر علی اور بابر اعظم نے 45 رنز کا آغاز فراہم کیا۔بابر اعظم 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

اس کے بعد محمد حفیظ اور اظہر علی نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 47 رنز بنائے۔ محمد حفیظ 45 اور اظہر علی 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستانی مڈل آرڈر کی جانب سے ایک مرتبہ پھر مایوس کن کاکردگی دیکھنے کو ملی اور سرفراز احمد 26، شعیب ملک 16 اور محمد رضوان صرف ایک رن بنا سکے۔

اس میچ میں پاکستان کو اپنے لیگ سپنر یاسر شاہ کی خدمات حاصل نہیں ہیں اور ان کی جگہ ظفر گوہر اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں۔

احمد شہزاد اس میچ میں بھی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔

ظفر گوہر پاکستان کے لیے اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنظفر گوہر پاکستان کے لیے اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیل رہے ہیں

انگلینڈ نے اس میچ میں بھی وہی ٹیم میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جس نے ابوظہبی میں دوسرے میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

چار میچوں کی یہ سیریز فی الوقت ایک ایک سے برابر ہے۔

سیریز کے ابتدائی دو ون ڈے میچ ابوظہبی میں کھیلے گئے جن میں سے پہلا پاکستان اور دوسرا میچ انگلینڈ جیتنے میں کامیاب ہوا تھا۔

پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے عمدہ بولنگ اور پھر محمد حفیظ کی ذمہ دارانہ بلے بازی کی بدولت انگلینڈ کو چھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کے بلے بازوں نے عمدہ واپسی کرتے ہوئے پاکستان کو جیتنے کے لیے 284 رنز کا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 188 رنز ہی بنا سکی تھی۔