ابوظہبی میں انگلینڈ کی فتح، سیریز برابر

،تصویر کا ذریعہgett
ابوظہبی میں انگلینڈ نے دوسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں پاکستان کو 95 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی ہے۔
انگلینڈ نے پاکستان کو فتح کے لیے 284 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 188 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے سرفراز احمد نے سب سے زیادہ 64 رنز بنائے۔
<link type="page"><caption> تازہ ترین سکور جاننے کے لیے یہاں کلک کریں</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/live/cricket/34403406" platform="highweb"/></link>
پاکستان نے اپنی اننگز آغاز کیا تو ابتدا سے ہی اسے مشکلات کا سامنا رہا اور یکے بعد دیگرے اس کی وکٹیں گرتی رہیں۔کپتان اظہر علی 22، شعیب ملک 13 اور محمد رضوان 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
اپنا پہلا ایک روزہ میچ کھیلنے والے افتخار احمد پانچ اور بابر اعظم نے چار رنز سکور کیے جبکہ محمد حفیظ کوئی رن نہ بنا سکے۔

،تصویر کا ذریعہGetty
اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے اچھی بولنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ان کے علاوہ محمد عرفان اور افتخار احمد نے بھی ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
انگلینڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز نے سب سے زیادہ 109 رنز بنائے اور جیسن روائے کے ساتھ پہلی وکٹ کی شراکت میں 102 رنز جوڑے۔
ایلکس ہیلز عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری سکور کرنے کے بعد افتخار احمد کی گیند پر سٹمپ آؤٹ ہوئے۔
جیسن روائے اور جو روٹ نے بھی نصف سنچریاں سکور کیں۔ جو روٹ 63 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد وہاب ریاض کی گیند پر کلین بولڈ ہوئے۔ انگلش کپتان اوئن مورگن 29، اور بٹلر 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

،تصویر کا ذریعہAFP
انگلینڈ کی جانب سے آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی جیسن روائے تھے جو 54 رنز بنا کر وہاب ریاض کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان ٹیم نے دوسرے ایک روزہ میچ میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے والے یونس خان کی جگہ محمد رضوان اور بلال آصف کی جگہ افتخار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب انگلینڈ نے اپنی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔
پاکستان کو سیریز میں ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔
اس سیریز میں پاکستان نے پانچ سال کے صبر آزما انتظار کے بعد انگلینڈ کو ون ڈے انٹرنیشنل میں شکست دی ہے۔ اس سے پہلے پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف آخری بار ون ڈے انٹرنیشنل میچ سنہ 2010 میں لارڈز میں جیتا تھا۔
پہلے ون ڈے میں پاکستان نے موثر بولنگ اور شاندار فیلڈنگ کر کے انگلینڈ کو 49.4 اوورز میں 216 رنز پر آؤٹ کر دیا جس کے بعد محمد حفیظ کی سنچری نے اسے 44 ویں اوور میں جیت سے ہمکنار کر دیا۔



