جنوبی افریقہ نے میچ اور سیریز جیت لی

بدھ کو کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنائے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنبدھ کو کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنائے

ڈربن میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 62 رنز سے شکست دے کر تین میچوں پر مشتمل سیریز دو ایک سے جیت لی۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP90155" platform="highweb"/></link>

نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 284 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 211 رنز بنا سکی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل اور ٹام لیتھم نے اننگز کا آغاز کیا۔

نیوزی لینڈ کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 18 رنز کے مجموعی سکور پر مارٹن گپٹل 10 رنز کر آؤٹ ہو گئے۔

مہمان ٹیم کی جانب سے ٹام لیتھم نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 54 اور کین ویلیمسن نے چار چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈیوڈ نے تین اور ربادا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنائے۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے اے بی ڈویلیئر نے آٹھ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 64 اور مورنی وین نے چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 58 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بین ویلر نے تین اور گرانٹ ایلیٹ نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلیئر کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

دوسرے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز برابر کر دی تھی۔

پہلے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو 20 رنز سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔