آخری ایشز ٹیسٹ میں انگلینڈ کو ایک اننگز اور 46 رنز سے شکست

دوسری اننگز میں پیٹر سڈل نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشندوسری اننگز میں پیٹر سڈل نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

ایشز ٹیسٹ کرکٹ سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں آسٹریلیا نے میزبان انگلینڈ کو ایک اننگز اور 46 رنز سے شکست دے دی ہے تاہم انگلینڈ نے یہ سیریز تین دو کے سکور سے جیت لی ہے۔

واضح رہے کہ یہ مائیکل کلارک کی قیادت میں آسٹریلیا کی آخری فتح بھی ہے کیونکہ وہ اس ٹیسٹ میچ کے بعد دنیائے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر چکے ہیں۔

اوول میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلیا کے پہلی اننگز 481 رنز کے سکور کے جواب میں پہلے انگلینڈ کی ٹیم کو فالو آن کا سامنا کرنا پڑا تھا اور دوسری اننگز میں بھی وہ 286 رنز ہی بنا سکی۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP89468" platform="highweb"/></link>

میچ کے چوتھے دن انگلینڈ کے آؤٹ ہونے والے آخری کھلاڑی معین علی تھے جو 35 رنز بنا کر پیٹر سڈل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

اتوار کو آسٹریلوی بولر نے ایک مرتبہ پھر عمدہ بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کے چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔

،تصویر کا ذریعہAFP

پیٹر سڈل نے دوسری اننگز میں اچھی بولنگ کرتے ہوئے چار انگلش بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ مچل مارش اور نیتھن لیون نے دو، دو جبکہ مچل جانسن اور سٹیو سمتھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل چوتھے دن انگلینڈ کی جانب سے مارک وُڈ اور جوس بٹلر نے 203 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ سے اننگز کا دوبارہ آغاز کیا اور ساتویں وکٹ کی شراکت میں مزید 22 رنز بنائے۔

اس شراکت کو مارک وُڈ کو چھ کے انفرادی سکور پر ایل بی ڈبلیو کر کے توڑا جبکہ بٹلر 42 رنز بنانے کے بعد مچل مارش کی دوسری وکٹ بنے۔

مچل مارش نے دونوں اننگز میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے

،تصویر کا ذریعہGetty

،تصویر کا کیپشنمچل مارش نے دونوں اننگز میں عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کیا ہے

بارش کے بعد جب میچ دوبارہ شروع ہوا تو پیٹر سڈل نے سٹوئرٹ براڈ کو بولڈ کر کے آسٹریلیا کو فتح سے ایک وکٹ کی دوری پر پہنچا دیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے سڈل تین وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے جبکہ نیتھن لیون اور مچل مارش نے دو، دو جبکہ سٹیو سمتھ اور مچل جانسن نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سنیچر کو میچ کے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر انگلینڈ نے چھ وکٹوں کے نقصان پر 203 رنز بنائے تھے۔

انگلش ٹیم تیسرے دن پہلے سیشن میں اپنی پہلی اننگز میں 149 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی اور اسے فالو آن پر مجبور ہونا پڑا تھا۔

اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 481 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔

سٹوارٹ براڈ اور معین علی اپنی ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں

،تصویر کا ذریعہAFP

،تصویر کا کیپشنسٹوارٹ براڈ اور معین علی اپنی ٹیم کو اننگز کی شکست سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں

پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل اس سیریز میں انگلینڈ کو تین ایک کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہے۔

ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے ایشز ٹیسٹ سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 78 رنز سے شکست دے کر ایشز ٹرافی دوبارہ حاصل کی تھی۔

کارڈف میں ایشز ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 169 رنز سے شکست دی تھی تاہم لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 405 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی تھی۔

اس کے بعد برمنگھم میں کھیلے جانے والے ایشز سیریز کے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر برتری حاصل کر لی تھی۔