وارنر اور سمتھ کی نصف سنچریاں، آسٹریلیا کا عمدہ آغاز

سٹیون سمتھ نے ذمہ دارانہ انداز میں بلے بازی کی

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنسٹیون سمتھ نے ذمہ دارانہ انداز میں بلے بازی کی

اوول میں کھیلے جانے والے ایشز سیریز کے پانچویں ٹیسٹ میچ کے پہلے دن آسٹریلیا نے کھیل کے اختتام پر انگلینڈ کے خلاف تین وکٹوں کے نقصان پر 287 رنز بنا لیے ہیں۔

جب کھیل ختم ہوا تو کریز پر ایڈم ووجز اور سٹیون سمتھ موجود تھے اور سمتھ نے نصف سنچری بنائی ہے۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP89468" platform="highweb"/></link>

آسٹریلیا کی جانب سے کرس راجرز اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا تھا۔

دونوں بیٹسمینوں نے پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 110 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔

تاہم اس موقع پر روجرز 43 رنز بنانے کے بعد وڈ کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

ڈیوڈ وارنر نے نصف سنچری بنائی اور 85 رنز بنانے کے بعد معین علی کی وکٹ بنے۔

ڈیوڈ وارنر نے آٹھ چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنڈیوڈ وارنر نے آٹھ چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی

اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے مائیکل کلارک کی پچ پر آمد کے موقع پر انگلش ٹیم کے کھلاڑیوں نے مل کر انھیں خراج تحسین پیش کیا۔

کلارک 15 رنز ہی بنا سکے اور بین سٹوکس کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ دے بیٹھے۔ انھوں نے امپائر کے فیصلے کے خلاف ریویو بھی لیا لیکن گیند واضح طور پر ان کے بلے کا کنارہ لیتی ہوئی کیپر کے ہاتھ میں گئی تھی۔

پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل اس سیریز میں انگلینڈ کو تین ایک کی ناقابلِ شکست برتری حاصل ہے۔

ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے ایشز ٹیسٹ سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ایک اننگز اور 78 رنز سے شکست دے کر ایشز ٹرافی دوبارہ حاصل کی تھی۔

کارڈف میں ایشز ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 169 رنز سے شکست دی تھی تاہم لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 405 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی تھی۔

اس کے بعد برمنگھم میں کھیلے جانے والے ایشز سیریز کے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر برتری حاصل کر لی تھی۔