ناٹنگھم: آسٹریلیا 60 رنز پر ڈھیر، جو روٹ کی شاندار سنچری

انگلینڈ کی اننگز کی خاص بات جو روٹ کی شاندار بیٹنگ تھی، انھوں نے 19 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کی اننگز کی خاص بات جو روٹ کی شاندار بیٹنگ تھی، انھوں نے 19 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی

ناٹنگھم میں کھیلے جانے والے ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن چائے کے وقفے کے بعد انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف پہلی اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنا لیے ہیں۔

انگلینڈ کو آسٹریلیا کے خلاف 209 رنز کی برتری حاصل ہے اور پہلی اننگز میں اس کی سات وکٹیں باقی ہیں۔

<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/ECKP89467" platform="highweb"/></link>

اس وقت کریز پر جو روٹ سٹو موجود ہیں۔

انگلینڈ کی جانب جو روٹ اور جمی بیئر سٹو سے تیسری وکٹ کی شراکت میں 173 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی اننگز کی خاص بات جو روٹ کی شاندار بیٹنگ تھی، انھوں نے 19 چوکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی۔

انگلینڈ کی جانب سے ایلسٹر کک اور ایڈم لیتھ نے اننگز کا آغاز کیا۔

آسٹریلیا کی طرح انگلینڈ کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور صرف 34 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

انگلینڈ کی جانب سے سٹوارٹ براڈ نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے آٹھ بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی

،تصویر کا ذریعہAP

،تصویر کا کیپشنانگلینڈ کی جانب سے سٹوارٹ براڈ نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے آٹھ بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی

اس سے پہلے چوتھے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن انگلش بولر سٹورٹ براڈ کی تباہ کن بولنگ کے باعث آسٹریلیا کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 60 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

جمعرات کو شروع ہونے والے اس ٹیسٹ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

آسٹریلیا کی جانب سے کرس راجرز اور ڈیوڈ وارنر نے اننگز کا آغاز کیا۔

آسٹریلیا کو میچ کے آغاز ہی میں پہلا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا جب صرف چار رنز کے مجموعی سکور پر کرس راجرز بغیر کوئی سکور بنائے آؤٹ ہو گئے۔

دس رنز کے مجموعی سکور پر آسٹریلیا کی مسلسل دو وکٹیں گر گئیں۔

آسٹریلیا کے بلے باز سٹورٹ براڈ کی تباہ کن بولنگ کے سامنے بے بس نظر آئے اور اس کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔

آسٹریلیا کے آٹھ بیٹسمینوں کا سکور دوہرے ہندسے تک نہ پہنچ سکا۔

انگلینڈ کی جانب سے سٹوارٹ براڈ نے تباہ کن بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کے آٹھ بیٹسمینوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

وہ انگلینڈ کی جانب سے 300 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے پانچویں بولر بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پانچ ٹیسٹ میچوں کی ایشز سیریز میں انگلینڈ کو دو ایک کی برتری حاصل ہے۔

برمنگھم میں کھیلے جانے والے ایشز سیریز کے تیسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل کی تھی۔

لارڈز میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کو 405 رنز سے شکست دے کر سیریز برابر کر دی تھی۔

کارڈف میں کھیلے گئے ایشز ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کو 169 رنز سے شکست دے کر برتری حاصل کی تھی۔