زمبابوے نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی

جواب میں بھارت کی ٹیم بھارت 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا سکی

،تصویر کا ذریعہReuters

،تصویر کا کیپشنجواب میں بھارت کی ٹیم بھارت 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا سکی

ہرارے میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے نے بھارت کو دس رنز سے شکست دے دی ہے۔

زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنائے۔

<link type="page"><caption> تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/90149" platform="highweb"/></link>

زمبابوے کی جانب سے چبھابھے نے عمدہ کھیل پیش کیا اور 51 گیندوں میں 9 چوکوں کی مدد سے 67 رنز سکور کیے۔

بھارت کی جانب سے کمار اور شرما نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں بھارت کی ٹیم بھارت 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنا سکی۔

بھارت کی جانب سے اتھاپا ہی بہتر کھیل پیش کر سکے اور انھوں نے 25 گیندوں میں نو چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے۔

زمبابوے کی جانب سے کریمر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بھارت نے زمبابوے کو 54 رنز سے شکست دی تھی۔