پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت فاتح

،تصویر کا ذریعہReuters
ہرارے میں کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے زمبابوے کو 54 رنز سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔
جمعے کو کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے تھے۔
179 رنز کے ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنا پائی۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/90148" platform="highweb"/></link>
زمبابوے کی جانب سے ہیملٹن مسکذادہ نے 28 اور چبابا نے23 رنز بنائے۔
بھارت کی جانب سے پاٹل نے تین اور ہربھجن نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے تھے۔
بھارت کی جانب سے رابن اوتھپا نے 39 اور مرلی وجے نے 34 رنز بنائے۔
زمبابوے کی جانب سے کرس نے موفو نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس دورے کے لیے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے نوجوان ٹیم بھیجی ہے اور تقریباً تمام سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔



