ہرارے: تیسرے ون ڈے میں بھی بھارت فاتح

،تصویر کا ذریعہGetty
ہرارے میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ کرکٹ میچ میں بھارت نے زمبابوے کو 83 رنز سے شکست دے کر تین ایک روزہ میچوں کی سیریز تین صفر سے جیت لی۔
زمبابوے کی پوری ٹیم 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 42.4 اوورز میں 193 رنز بنا پر پویلین لوٹ گئی۔
<link type="page"><caption> میچ کا تفصیلی سکور کارڈ</caption><url href="http://www.bbc.co.uk/sport/cricket/scorecard/90147" platform="highweb"/></link>
زمبابوے کی جانب سے جسٹس چبہابا نے سات چوکوں کی مدد سے 82 رنز بنائے۔
ان کے علاوہ زمبابوے کے دیگر بیٹسمین بھارتی بولنگ کا سامنا نہ کر سکے۔
بھارت کی جانب سے سٹورٹ بنی نے تین، موہت شرما، ہربھجن سنگھ اور پاٹل نے دو دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔
اس سے پہلے بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 276 رنز بنائے۔
بھارت کا آغاز اچھا نہ تھا اور صرف 33 رنز کے مجموعی سکور پر اس کے دو کھلاڑی آؤٹ ہو گئے۔
ایک موقع پر بھارت کے چار کھلاڑی صرف 82 رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ چکے تھے۔
اس موقع پر کیدر جادھو اور منیشن پانڈے نے اپنی ٹیم کا سکور 276 رنز تک پہنچا دیا۔
بھارت کی جانب سے کیدر جادھو نے 12 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 105 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
بھارت کے دوسرے نمایاں بیٹسمین منیش پانڈے رہے، انھوں نے چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 71 رنز بنائے۔
زمبابوے کی جانب سے مدذوا نے دو جبکہ چبھابھا، مسكاذا اور اتسےيا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اس دورے کے لیے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ نے نوجوان ٹیم بھیجی ہے اور تقریباً تمام سینیئر کھلاڑیوں کو آرام دیا گیا ہے۔



